Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان قوم سے معافی مانگیں ، مریم اورنگزیب کا مطالبہ

Now Reading:

عمران خان قوم سے معافی مانگیں ، مریم اورنگزیب کا مطالبہ
مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب نے آئی ایم ایف اور قرض نہ لینے کا قوم سے جو جھوٹ بولا تھا، آج اس پر معافی مانگیں۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ماہانہ معاشی آﺅٹ لُک رپورٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج عمران خان ملک پر مہنگائی کا نیا عذاب نازل کرنے کی منظوری دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج وہی شخص اپنے قلم سے آئی ایم ایف کے منی بجٹ پر دستخط کرے گا جو کہتا تھا کہ خودکشی کرلوں گا آئی ایم ایف نہیں جاﺅں گا ، عمران صاحب نے آئی ایم ایف اور قرض نہ لینے کا قوم سے جو جھوٹ بولا تھا، آج اس پر معافی مانگیں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ وزارت خزانہ کی رپورٹ میں مہنگائی کی بلند سطح برقرار رہنے کا اعتراف معاشی تباہی کی تصدیق ہے ، حکومت پروپیگنڈا پر مبنی رپورٹس نہ جاری کرے، استعفیٰ دیں تاکہ عوام اور معیشت کو سانس آئے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ کا مہنگائی کے اعداد وشمار چھپانا رپورٹ کی ساکھ پر سوال اٹھاتا ہے ، دسمبر میں مہنگائی کا ڈبل ڈجٹ میں رہنا اصل حقیقت ہے کہ معاشی تباہی کا سفر جاری ہے ، وزارت خزانہ کے اعدادوشمار پر قوم کو اعتبار ہے اور نہ ہی معاشی ماہرین کو۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پہلے محکمہ شماریات کو قیمتوں کی ہفتہ وار تفصیل جاری کرنے سے روکا گیا ، وزارت خزانہ کے اعدادوشمار پر اسٹیٹ بینک اور دیگر ادارے پہلے بھی اعتراض اٹھاچکے ہیں ، ٹیکس فری بجٹ کا کہہ کر منی بجٹ لانے والی حکومت کے اعدادوشمار پر قوم کو کوئی اعتبار نہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ حکومت منی بجٹ کے ذریعے ایک پاﺅ گوشت کی خاطر قومی معیشت کا پورا بکرا حلال کرنے پر تلی ہوئی ہے ، منی بجٹ کے ذریعے 355 ارب روپے کے بالواسطہ ٹیکس لگانے والے عمران صاحب اور ان کی پوری حکومت چور ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب نے بجلی گیس، کھانے پینے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کیا جس سے صرف گزشتہ ماہ نومبر میں ساڑھے 11 فیصد مہنگائی ہوئی ، روپے کی قدر میں مسلسل کمی سے ملک میں مہنگائی، معاشی تباہی کا سونامی آچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر