Advertisement
Advertisement
Advertisement

بگ بیش لیگ، مچل مارش کی شاندار سنچری کی بدولت پرتھ اسکارچر فتح یاب

Now Reading:

بگ بیش لیگ، مچل مارش کی شاندار سنچری کی بدولت پرتھ اسکارچر فتح یاب

آسٹریلین بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں مچل مارش کی شاندار سنچری کی بدولت پرتھ اسکارچر نے ہوبارٹ ہریکینز کو شکست دے دی۔

ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے لیگ کے 12 ویں میچ میں پرتھ اسکارچر نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

مچل مارش نے 60 گیندوں پر 6 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 100 رنز کی ناقابل شکست شاندار اننگ کھیلی، مچل مارش نے اپنی سنچری کے آخری 30 رنز صرف 9 گیندوں پر حاصل کئے۔

لارینس ایوانس نے 40 رنز بنائے، ہوبارٹ کی جانب سے نیتھن ایلس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں ہوبارٹ ہریکینز کی ٹیم 19 اوورز میں صرف 129 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ہوبارٹ کے بین میکڈرمٹ نے 41 رنز کی اننگ کھیلی۔

پرتھ اسکارچر کی جانب سے ٹائمل ملز نے 3 اور ایشٹن اگار اور اینڈریو ٹائی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

پرتھ اسکارچر نے میچ 53 رنز سے جیت کر قیمتی پوائنٹس حاصل کئے، شاندار بلے بازی پر مچل مارش کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر