ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے کہا ہے کہ جامعہ کی انتظامیہ نے پولیس کو کارروائی کے لیے درخواست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے امن و امان کو خراب کرنے والوں کے ساتھ نرمی نہیں کی جائے گی، پولیس کے تعاون سے واقعے میں ملوث افراد کو گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان نے کہا کہ ملوث افراد یونیورسٹی کے طالب علم ہوئے تو انہیں یونیورسٹی سے نکال دیں گے، ہاسٹلز میں غیر قانونی طور پر مقیم عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں حالات ایک بار پھر خراب ہو گئے ہیں۔
یونیورسٹی آف پنجاب کے کنٹین میں دو گروپوں کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی ، طلباء نے ایڈمن بلاک میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔
یونیورسٹی میں کنٹین بند کر دی گئی، اسلامی جمعیت طلباء نے وائس چانسلر آفس کا گھیراؤ کر لیا ، ایڈمن بلاک میں موجود ملازمین میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ یونیورسٹی کے گارڈز بے بس نظر آئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
