بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ کی عدالت میں دھماکے سے 2 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ میں ماتحت عدالتی کمپلیکس کی دوسری منزل میں دھماکا ہوا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے ناصرف دوسری منزل مکمل تباہ ہوگئی بلکہ احاطے میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے ساتھ ہی عمارت کے اندر اور باہر بھگدڑ مچ گئی۔
اس خبر بھی پڑھیں: بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے درگاہ زمین بوس کردی
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ایسے وقت ہوا جب عدالتی کمپلیکس میں وکلا کی ہڑتال کی وجہ سے لوگ بہت کم تھے۔
دھماکے کے نتیجے میں اب تک 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے، جب کہ درجنوں زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا عمارت کی دوسری منزل پر واقع واش روم میں ہوا اور اس کے لئے بڑی مقدار میں بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔
اس خبر بھی پڑھیں: بھارت کے سکھوں کی اکثریت اب الگ ملک کا قیام چاہتی ہے
دھماکے کا ذمہ دار “ملک دشمن” طاقتیں
پنجاب کے وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی نے دھماکے کا ذمہ دار “ملک دشمن” طاقتوں کو قرار دیا ہے، انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جیسے جیسے ریاستی انتخابات قریب آرہے ہیں، کچھ ملک دشمن اور پنجاب دشمن قوتیں امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ سب سے پہلے گولڈن ٹیمپل کی توہین کی کوشش کی گئی جس میں وہ ناکام رہے۔ اب یہ دھماکا کردیا گیا ہے۔ ہم مجرموں کو نہیں چھوڑیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
