
گوگل میپس کا استعمال کرتے ہوئے ایک انٹرنیٹ صارف اس وقت دم بخود رہ گیا جب اس نے روس کے ممنوعہ علاقے میں کچھ لوگوں کو شوخ رنگ کے ہزمیٹ سوٹس (تابکاری یا جراثیم سے بچاو کے لباس) میں ملبوس گھومتے پھرتے دیکھا۔
ریڈٹ صارف ای ایچ برون نے پیلے، سبز اور گلابی سوٹ میں مشکوک نظر آنے والے افراد کو اس وقت دریافت کیا جب وہ گوگل میپس پر آرکٹک سرکل کے اوپر واقع روسی شہر نورلسک کی برفیلی سڑکوں کی تصاویر دیکھ رہے تھے۔
کچھ سمجھ نہ آیا تو براؤن نے مدد کے لیے انٹرنیٹ کا سہارا لیا اور لکھا، “جب میں نے یہ مناظر دیکھے تو حیران رہ گیا، ایسا لگتا تھا کہ چار یا پانچ نقاب پوش رنگین سوٹ میں ممنوعہ شہر میں گھوم رہے ہیں۔”
گوگل اسٹریٹ ویو پر نظر آنے والے ان پراسرار اشخاص کے بارے میں جب رائے آنا شروع ہوئیں تو اس میں کئی اقسام کے نظریات شامل تھے۔
تاہم ان میں سے زیادہ تر نے تصاویر کو نیٹ فلکس کے مشہور شو “اسکوئڈ گیم” سے جوڑا تھا۔
ایک صارف نے لکھا، “اسکوئڈ گیم کا نیا سیزن آرہا ہے؟ بہت عمدہ!”
چھ ملین سے زیادہ فالوورز والے ایک مقبول ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے متعدد مداحوں نے ان تصاویر کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے Squid Game ‘حقیقی’ ہے۔
لیکن ان میں ایک سمجھدار ایسا بھی تھا، جس نے نشاندہی کی کہ گوگل میپس پر موجود ان تصاویر کا اصل مقصد ایک آرٹسٹ ٹولکاچیوا کی جانب سے اپنی چھاپ چھوڑنا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News