Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ نمبر بنا پریشانی کے تبدیل کریں

Now Reading:

واٹس ایپ نمبر بنا پریشانی کے تبدیل کریں
اسٹوری کے ذریعے نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ میں موجود منفرد فیچر کی بدولت پرانی چیٹ کو محفوظ رکھتے ہوئے فون نمبر تبدیل کریں۔

واٹس ایپ سے قبل پیغامات کی ترسیل صرف ٹیکسٹ تک ہی محدود تھی اور تصاویر، ویڈیوز بھیجنے کے لیے ایم ایم اس( ملٹی میٹیا مسییجنگ) سروس استعمال کی جاتی تھی لیکن اس میں بھی بہت سی رکاوٹیں حائل تھی۔

واٹس ایپ نے دنیا بھر میں پیغامات کی ترسیل کےانداز تبدیل کردیے ہیں لیکن اس میں ایک بڑی قباحت یہ ہے کہ اگر استعمال کنندہ نے واٹس ایپ اکاؤنٹ بناتے وقت جو نمبر درج کیا ہے تو نمبر تبدیل کرنے کی صورت میں پرانی چیٹ ہسٹری ضایع ہوجاتی ہے۔

اگر آپ اپنی پرانی چیٹ کے ساتھ واٹس ایپ نمبر کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو اب اس کے لیے پریشان ہونے کی قطعی ضرورت نہیں، کیوں کہ واٹس ایپ میں Change Number  کے نام سے ایک فیچر پہلے سے ہی موجود ہے۔

Advertisement

نمبر کی تبدیلی کے لیے مرحلے وار ہدایات پر عمل درآمد سے قبل یہ بات ذہن میں رکھیے گا کہ اس فیچر کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے کچھ حدیں بھی متعین کی گئی ہیں ۔

1۔     پرانے نمبر کو جس نئے نمبر سے تبدیل کیا جا رہا ہے وہ کال اور پیغامات وصول کرنے کے لیے فعال ہونا چاہیے۔

2۔     یہ فیچر صرف نمبر کی تبدیلی  کے لیے کام کرتا ہے، اگر آپ نمبر کے ساتھ ساتھ اپنی ڈیوائس بھی تبدیل کر رہے ہیں تو پھر اپنے پرانے فون پر واٹس ایپ کا بیک لینے کے بعد اسے نئے فون پر انسٹال کریں اس کے بعد نمبر تبدیل کریں۔

واٹس ایپ پر اپنی پرانی چیٹ کو محفوظ رکھتے ہوئے نمبر تبدیل کرنے کے لیے درج ذیل مراحل پر عمل درآمد کریں۔

1۔       اپنے اینڈروئیڈ/ آئی فون پر واٹس ایپ کو آن کریں

2۔       سیٹنگز میں جاکر اکاؤنٹ پر ٹیپ کریں

Advertisement

3۔       یہاں آپ کو ’Change Number‘ لکھا نظرآئے گا، اس کو منتخب کریں۔ ایک نئی اسکرین آپ کے سامنے ظاہر ہوگی جس پر لکھا ہوگا ’ نمبر تبدیل کرنے کی صورت میں آپ کے اکاؤنٹ کی ساری معلومات، گروپس اور دیگر سیٹنگزمائگریٹ( منتقل) ہوجائیں گی۔‘ اب Next بٹن کو پریس کریں۔

4۔       آپ سے پرانا اور نیا نمبر درج کرنے کا پوچھا جائے گا۔ دونوں نمبر درج کرکے Next پر ٹیپ کریں۔

5۔       آپ کو ایک پیغام ملے گا جس میں آپ کی جانب سے واٹس ایپ نمبر کی تبدیلی کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے پوچھا جائے گا کہ ’ کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی فون بک میں موجود افراد کو اس تبدیلی کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔‘

اس مرحلے میں آپ کو تین آپشنز دیے جائیں گے All contacts, Contacts I have chats with اور  Custom ، اپنی مرضی کے آپشن کو منتخب کرنے کے بعد Done پر ٹیپ کردیں۔

 Done  پر ٹیپ کرنے کے بعد واٹس ایپ آپ سے نئے نمبر کورجسٹر کرنے کا پوچھے گا۔ جس کی تصدیق کے لیے 6 ہندسوں پر مشتمل سیکیورٹی کوڈ ایس ایم ایس کیا جائے گا۔

رجسٹریشن پراسیس مکمل کرنے کے بعد آپ کا نیا نمبر پرانے نمبر سے تبدیل ہوجائے گا، اب آپ نئے نمبر کے ساتھ پرانی چیٹ کو جاری رکھ سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر