Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچوں کے لیے کھانسی کا شربت فرشتہ اجل بن گیا

Now Reading:

بچوں کے لیے کھانسی کا شربت فرشتہ اجل بن گیا
کھانسی

کھانسی

نئی دلی میں کلاوتی سرن اسپتال میں کھانسی کا شربت پینے سے 3 بچے ہلاک ہوگئے۔

بھارت کے دارالحکومت نئی دلی کے کلاوتی سرن اسپتال میں کھانسی کی شکایت پر 3 بچوں کو لایا گیا جنہیں محلے کے ڈاکٹر کی جانب کھانسی کا شربت دیا گیا جس کو پینے سے تینوں بچے ہلاک ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق بچوں کی موت زہریلی دوائی پینے سے ہوئی جو انہیں ڈاکٹر کی جانب سے دی گئی تھی  جس کے ردعمل نے ریاستی حکومت کی جانب سے واقعے میں ملوث تین ڈاکٹرز کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

دوسری جانب بی جے پی اور کانگریس نے غفلت برتنے پر نہ صرف نئی دلی کے وزیر صحت بلکہ وزیراعلیٰ ارویند کیجری وال سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 3 معصوم بچوں کی ہلاکت پر متاثرہ خاندان کو بھارتی معاوضہ دیا جائے۔

حکام کے مطابق ریاست کے زیر انتظام چلنے والے کلاوتی سرن اسپتال میں 29 جون سے 21 نومبر تک کھانسی کی مخصوص دوائی دینے سے طبیعت خراب ہونے کے 16 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں اکثریت بچوں کے ہے لیکن گزشتہ روز اسی دوائی سے 3 بچوں کی ہلاکت ہوگئی۔

Advertisement

وزیر صحت نے کہا کہ ہم نے تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے اور ہم نے واقعے سے متعلق ’دہلی میڈیکل کونسل ‘ کو بھی شکایت درج کروادی ہے ، واقعے میں ملوث لوگوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر