Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھلاڑیوں کی ٹیم جس طرح مکمل ہے اسی طرح تمام کوچز ہونے چاہیئں، بابر اعظم

Now Reading:

کھلاڑیوں کی ٹیم جس طرح مکمل ہے اسی طرح تمام کوچز ہونے چاہیئں، بابر اعظم
بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جس طرح کھلاڑیوں کی ٹیم مکمل ہے اس طرح تمام کوچز ہونے چاہیئں۔

بابر اعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز بہت اہم ہے، ہوم سیریز میں فتوحات کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، ہماری ٹیم محنت کررہی ہے، اچھی بات یہ ہے کہ تمام کھلاڑی ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں، ہماری انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی سیریز منسوخ ہوئی تھی، ویسٹ انڈیز کو خوش آمدید کہتا ہوں کہ وہ پاکستان آئے۔

متعلقہ خبر: بابر اعظم اپنے کیریئر میں ویرات اور ٹنڈولکر سے بھی آگے

قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ ہم نے یہ نہیں سوچ رہے کہ ویسٹ انڈیز کے کچھ کھلاڑی نہیں آئے، ویسٹ انڈیز کی موجودہ ٹیم کو بھی آسان نہیں لیا جاسکتا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں جو کھلاڑی موجود ہیں وہ سی پی ایل کھیل چکے ہیں۔

قومی ٹیم کے قائم مقام ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کے حوالے سے بابر اعظم نے کہا کہ ثقلین مشتاق کی کوچنگ بہت اچھی ہے، ثقلین مشتاق سے کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، ان کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنا ہے اپنے لیے نہیں۔

Advertisement

قومی ٹیم کے سپورٹنگ اسٹاف میں کوچز کے حوالے سے بابر اعظم نے کہا کہ جس طرح کھلاڑیوں کی ٹیم مکمل ہے اس طرح ٹیم میں کوچز بھی پورے ہونے چاہیئں۔

متعلقہ خبر: بابر اعظم کی کپتانی میں بہتری آئے گی ، معین خان

3 ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کے کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے سے متعلق بابر اعظم نے کہا کہ ہر ٹیم کو کورونا وبا کے باعث مشکلات پیش آتی ہے، اگر کسی کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آجائے تو افسوس ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ سیریز کراچی میں کھیلی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر