Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیا کا ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، 3 پاکستانی بھی شامل

Now Reading:

آسٹریلیا کا ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، 3 پاکستانی بھی شامل
کرکٹ آسٹریلیا

کرکٹ آسٹریلیا

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے 2021 کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں 3 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

2021 کے اختتام پر کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہمارے پاس رنز مشین سے لے کر وکٹیں اڑانے والے کھلاڑیوں کی لمبی فہرست تھی لیکن ہم آخر میں ان 11 کھلاڑیوں پر رضامند ہوئے جنہوں نے پورا سال بہترین کھیل پیش کیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اوپننگ کے لیے بھارتی ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما کو چنا گیا جنہوں نے رواں سال 11 میچوں کی 21 اننگز میں 47.68 کی اوسط سے 906 رنز بنائے جس میں 2 سنچریاں اور 4 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

روہت شرما 

روہت شرما کے ساتھ دوسرے اوپنرز کے طور پر سری لنکا ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ڈیموتھ کرونارتنے کو منتخب کیا گیا جنہوں نے 7 ٹیسٹ میچوں کی 13 اننگز میں 69.38 کی اوسط سے 902 رنز اسکور کیے جس میں 4 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں شامل ہیں جب کہ ایک ڈبل سنچری بھی ان کے ریکارڈ کا حصہ ہے۔

Advertisement

مارنش لبوشنکے

ون ڈاؤن پوزیشن کے لیے آسٹریلیا کے مارنس لبوشنکے کو رکھا گیا ہے جنہوں نے 5 میچوں کی 9 اننگز میں 526 رنز بنائے اور ان کی ایوریج 65.75 رہی۔ اس دوران انہوں نے 2 سنچریاں اور 4 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔

جوئے روٹ

چوتھے نمبر پر انگلش ٹیم کے کپتان جوئے روٹ کو منتخب کیا گیا ہے جن کے لیے 2021 بہترین سال رہا اور انہوں نے کلینڈر ایئر کے دوران سب سے زیادہ رنز بنانے والے انگلش کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تاہم وہ چند رنز کی کمی سے محمد یوسف کا عالمی ریکارڈ نہ توڑ سکے۔

جوئے روٹ نے 15 میچوں کی 29 اننگز میں 61 کی اوسط سے 1708 رنز بنائے جس میں 6 سنچریاں اور 4 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

فواد عالم 

Advertisement

مڈل آرڈر میں پاکستان کے فواد عالم کو بھی رکھا گیا ہے جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین کم بیک کرتے ہوئے 9 میچوں کی 13 اننگز میں 571 رنز بنائے اور ان کی ایوریج 57.10 رہی۔ اس دوران انہوں نے 3 سنچریاں اور 2 نصف سنچریاں اسکور کیں۔

ریشابھ پانٹ

وکٹوں کے پیچھے فرائض انجام دینے کے لیے بھارت کے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز ریشابھ پانٹ کو چنا گیا جنہوں نے 12 میچوں کی 21 اننگز میں 39.36 کی اوسط سے 748 رنز بنائے جس میں 1 سنچری اور 5 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

روی چندر ایشون

اسپن کا شعبہ کور کرنے کے لیے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہونے والے بھارت کے اسپنر روی چندر ایشون کو رکھا گیا ہے جنہوں نے 9 میچوں میں 54 وکٹیں حاصل کیں جس میں وہ 3 بار 5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 355 رنز بھی اسکور کیے جس میں ایک سنچری بھی شامل رہی۔

اکشر پٹیل 

Advertisement

بھارت کے لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جو 5 میچوں میں 36 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور اس دوران وہ 3 بار 5 وکٹیں اور ایک بار میچ میں 10 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

کائل جیمیسن 

نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن کو بولنگ کا شعبہ دیا گیا ہے جنہوں نے رواں سال 5 ٹیسٹ میچ کھیلے اور اس میں وہ 27 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ اس دوران انہوں نے 3 بار 5 وکٹیں اور ایک بار 10 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

حسن علی 

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جنہوں نے 8 ٹیسٹ میچوں میں 41 وکٹیں حاصل کیں جس میں وہ 5 بار 5 وکٹیں اور ایک بار 10 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

شاہین آفریدی 

Advertisement

شاہین شاہ آفریدی کو کائل جمیسن اور حسن علی کے ساتھ بولنگ کی شراکت داری دی گئی ہے جنہوں نے 9 میچوں میں 47 وکٹیں حاصل کیں اور وہ 3 بار 5 وکٹیں جب کہ ایک بار 10 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کا کیا حال ہے،اس پربات نہیں کرنا چاہتی، بلاول پی پی رہنمائوں کو سمجھائیں، مریم نواز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
فرحان سعید کا نیا گانا ریلیز، عروہ حسین کی پرفارمنس نے دھوم مچادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر