ایشیائی ترقیاتی بینک نے پنجاب میں آبپاشی نظام کی بہتری کے لیے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے بطور قرض منظور کئے گئے 20 کروڑ ڈالرز گریٹر تھل کینال کی دوسری شاخ کی تعمیر پر خرچ کئے جائیں گے۔
اس خبر کو بھی دیکھیں: پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
اے ڈی بی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان میں زراعت کا دارومدار آبپاشی پر ہے لیکن پانی کی کمی اور دیگر معاملات میں بد انتظامی کے باعث ملک کی زرعی پیداوار کم ہے۔ مجوزہ منصوبے سے پنجاب کے 5 اضلاع بکھر، جھنگ، خوشاب، لیہ اور مظفر آباد کی 7 لاکھ 4 ہزار ہیکٹر زمینیں سیراب ہوں گی۔
مالیاتی ادارے کی جانب سے منظور کردہ قرض کی رقم سے جو نہریں بنائی جائیں گی، اس کی مجموعی طوالت 380 کلومیٹر سے زیادہ ہوگی۔
اس خبر کو بھی دیکھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو مزید 60 کروڑ ڈالر قرض دے گا
ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل برائے وسطی و مغربی ایشیا یوگینی زوکوو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث زراعت کے شعبے کو کسی قسم کا نقصان پہنچنے سے بچانے کے لیے آبپاشی کے بنیادی نظام کو مربوط اور بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
یوگینی زوکوو نے مزید کہا کہ اے ڈی بی کے تعاون سے جہاں مقامی غذائی پیداوار میں اضافہ ہوگا وہیں ملک کی معاشی ترقی کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
