چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ مجھ سے وہ چند لوگ مطمئن نہیں جن کے خلاف کیسز ہیں۔
چیئرمین نیب جاوید اقبال سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی نے سوال کیا کہ آرڈیننس کے تحت آپ کو توسیع دینے پر بہت تنقید ہو رہی ہے جس کے جواب میں جاوید اقبال نے کہا کہ تنقید تو ان پر کریں جنہوں نے آرڈیننس کا نفاذ کیا ہے۔
سوال کیا گیا کہ نیب پر الزام ہے کہ وہ حکومت کو فیور دیتا ہے جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کے خلاف پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ واضح ہے۔
کیا حکومت کا کوئی نمائندہ کرپشن میں ملوث نہیں؟ اس سوال پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ آپ بتائیں کہ انکے خلاف کتنی شکائیتیں آئی ہیں۔
آخر میں سوال کیا گیا کہ کیا کابینہ میں بیٹھے لوگوں کی کرپشن آپ کو نظر نہیں آتی؟ اس سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کیا سبطین خان اور بلین ٹری پر کارروائی جاری نہیں ہے؟ آٹا گندم اسکینڈل کا معاملہ ہمارے پاس نہیں ایف آئی اے کے پاس ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
