معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کا حجم کم کرنے کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔
حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان صحت کارڈ، احساس راشن پروگرام اور ایسے ہی دیگر پروگرامات عوام کی فلاح و بہبود کیلئے متعارف کروائے گئے ہیں، حکومت مہنگائی کا حجم کم کرنے کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے دیئے گئے احکامات پر نتائج کا جائزہ لے رہے ہیں، وزیر اعلیٰ مہنگائی کے خاتمے کیلئے تمام اقدامات کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کے خلاف صرف پراپیگنڈہ کرنا جانتی ہے، شریف فیملی وہ انوکھا خاندان ہے جس کے ہر فرد کو پرانے سے پرانے گانے یاد، لیکن لندن فلیٹس کی منی ٹریل، رسیدیں اور اکاؤنٹس میں 16 ارب روپے ڈالنے والے یاد نہیں۔
معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان نے سیاسی اشرافیہ سے مل کر ملکی معیشت تباہ کی، سیاسی مافیا نے قومی خزانہ لوٹ کر اکاؤنٹ نہ بھرے ہوتے تو آج حکومت کو مشکل فیصلے نہ کرنے پڑتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
