Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا

Now Reading:

وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا
وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا خصوصی اجلاس 9 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔

گورنر سندھ کی طرف سے بلدیاتی قوانین کے بل کو کرنے اعتراض لگا کر واپس کرنے کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے،اجلاس دو پہر 2 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا۔

اجلاس میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کو دوبارہ سندھ اسمبلی سے پاس کرانے کے لیے سندھ کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ میں بھی مجوزہ تبدیلیوں سے متعلق کابینہ منظوری دے گی جبکہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے بورڈ آف ڈاریکٹرز میں مجوزہ تبدیلی پر بھی کابینہ غور کرے گی۔

سندھ پولیس میں سینئر رینکس پر پولیس افسران کے ریکروٹمنٹ رولز کا معاملہ بھی ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ سندھ سول کورٹس ایکٹ 1962میں ترمیم کا معاملہ بھی سندھ کابینہ اجلاس میں شامل ہوگا۔

Advertisement

یاد رہے اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے متنازع بلدیاتی قانون کو آئین کے خلاف قرار دیتے ہوئے اعتراضات کے ساتھ واپس بھیج دیا تھا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بغیر مشاورت کے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز کے خاتمے سے رابطوں میں فقدان پیدا ہوگا جبکہ اس ترمیم سے اعتراض حدود، امن و امان اور ریونیو کا نظام درہم برہم ہو جائے گا۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب نمائندے ہونے چاہیے۔ اس ترمیمی بل سے میونسپل کارپوریشن کو مالی خسارہ ہوگا جبکہ خفیہ رائے شماری سے لوکل باڈی کی سطح پر ہارس ٹریڈنگ ہوگی۔

بل پر اعتراض لگاتے ہوئے گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ترمیمی بل کا کوئی بھی نوٹیفکیشن آئین کی روح کے برخلاف ہے، کوئی دیہی علاقہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا حصہ نہیں ہوسکتا۔ اسپتال ، ڈسپنسریاں ، پیدائش و اموات، نکاح نامہ اور اس نوعیت کی دیگر دستاویزات بلدیاتی حکومت سے لینا آئین کی روح کے برخلاف ہے اور یہ ترمیمی بل آئین کے آرٹیکل 140 اے کے خلاف ہے، لہذا اس پر نظر ثانی کی جائے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بلدیاتی قانون میں تبدیلی کی متنازع ترمیم کے خلاف پاکستان تحریک اور ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سخت ردعمل دیا جا رہا ہے اور ضمن میں ایم کیو ایم پاکستان نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرتے ہوئے گزشتہ روز مسلم لیگ فنکشنل اور اس سے قبل مسلم لیگ (ن) سے بھی رابطے کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکریٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر