Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئی شرحوں کا اطلاق پیٹرولیم مصنوعات کی آئندہ نظرثانی سے ہوگا، عمر ایوب

Now Reading:

نئی شرحوں کا اطلاق پیٹرولیم مصنوعات کی آئندہ نظرثانی سے ہوگا، عمر ایوب

وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب نے کہا ہے کہ نئی شرحوں کا اطلاق پیٹرولیم مصنوعات کی آئندہ نظرثانی سے ہوگا۔

عمر ایوب کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز مارجن بڑھانے کی منظوری دیدی، ان کا کہنا تھا کہ نئی شرحوں کا اطلاق پیٹرولیم مصنوعات کی آئندہ نظرثانی سے ہوگا۔

اجلاس میں افغانستان کیلئے 1 لاکھ 75 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی سمری منظور کی گئی۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام ایک لاکھ 75 یزار میٹرک ٹن گندم پاسکو سے خریدے گا، یہ گندم افغانستان اور پاکستان میں خوراک کے مسائل سے دوچار افراد کیلئے ہوگی، نئے مستحقین کو ایک بار 12 ہزار روپے کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

اجلاس میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں مستحقین کو شامل کرنے کے دوسرے مرحلے کی منظوری دی گئی، وزیر اعظم عمران خان ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی 31 دسمبر تک جاری رکھنے پر فیصلہ موخر ہوا۔

Advertisement

اجلاس میں ایچ ای سی، آکسیجن سپلائی اور وزارت صنعت کی سمریوں پر بھی فیصلہ موخر ہوا، ریلوے ملازمین کے واجبات اور مالی پیکیج کے لئے گرانٹ جاری کرنے کی سمری پرفیصلہ موخر کر دیا گیا۔

وزارت قانون بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی سبسڈی پر سیلز ٹیکس لگانے پر تجویز پر بھی فیصلہ موخر ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر