Advertisement
Advertisement
Advertisement

دلہن کی مبینہ خودکشی کا معاملہ، لڑکی کی آڈیو ریکارڈنگ سامنے آگئی

Now Reading:

دلہن کی مبینہ خودکشی کا معاملہ، لڑکی کی آڈیو ریکارڈنگ سامنے آگئی

دادو میں رواں ہفتے نئی نویلی دلہن کی مبینہ خودکشی کے واقعے میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔

قتل سے قبل شوہر سے فون پر ہونے والی گفتگو بول نیوز کو موصول ہوگئی جس کے مطابق لڑکی نے کہا کہ مجھے مارنے کی کوشش کی جا رہی ہے، گھر میں سب میرے دشمن ہو گئے ہیں۔

مقتولہ امینہ آرائیں کی آڈیو ریکارڈنگ کے مطابق مجھے گزشتہ شب بجلی کی تار میں زبردستی ہاتھ دے کر مارا جارہا تھا، میں نے ان کو ڈرایا کہ  میں عدالت میں بیان دے آئی ہوں کے مجھے کچھ ہوا تو میری موت کے ذمہ دار آپ لوگ ہوں۔

واضح رہے کہ لڑکی امینہ نے دو ماہ قبل مقامی عدالت میں پسند کی شادی کی تھی، شادی کے بعد لڑکی پہلی بار گزشتہ 15 روز سے میکے میں مقیم تھی۔

19 دسمبر کو لڑکی کی اپنے والدین کے گھر کے صحن میں درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی تھی۔

Advertisement

آڈیو ریکارڈنگ منظر عام پر آنے کے بعد دادو پولیس بھی متحرک ہوگئی۔ پولیس ذرائع کےمطابق تفتیش کے لیے ڈی ایس پی سٹی عبدالخالق وگن کی سربراہی میں جی آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔

تشکیل کردہ جی آئی ٹی چار پولیس افسران پر مشتمل ہوگی جس میں ایس ایچ او، بی سیکشن مشتاق عالمانی، انسپیکٹر وومن پروٹیکشن سیل بینظیر جمالی بھی جی آئی ٹی میں شامل ہیں۔

جی آئی ٹی 7 روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر