Advertisement
Advertisement
Advertisement

این ایف ٹی پر ہیروں سے تراشے گئے خرگوش لاکھوں ڈالر میں فروخت

Now Reading:

این ایف ٹی پر ہیروں سے تراشے گئے خرگوش لاکھوں ڈالر میں فروخت

دنیا بھر میں  ڈیجیٹل اثاثوں کی نیلامی کرنے والی ویب سائٹ این ایف ٹی پر ہیروں سےتراشے گئے خرگوش محض تین منٹ میں نیلام ہوگئے۔

ہیروں سے بنائے گئے ان 12 خرگوشوں کو 10 ہزار ڈالر فی بنی کے مساوی کرپٹو کرنسی میں این ایف ٹی (نان فنجائی ایبل ٹوکن) پر نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

ان خرگوشوں  کو نیلا می کے لیے پیش کرنے والی کمپنی نے صارفین کو انہیں ڈیجیٹل میٹا ورس میں تبدیل کرنے کی پیش کرتے ہوئے کہا تھا یہ ڈیجیٹل ڈائمنڈ نئے اور مضبوط ہیروں کے برانڈ سگنم کے برین چائلڈ ہیں جن کا مقصد فزیکل اور ڈیجیٹل ہیروں کی ملکیت کے درمیان ربط قائم کرنا ہے۔

اس بابت سگنم کمپنی کے شریک بانی پیپز میڈو کا کہنا ہے کہ ’ ہم ایسا ماحولیاتی نظام تیار کرنا چاہتے ہیں جس کا واحد مقصد ایسی پراڈکٹ تخلیق کرنا ہے جو دوسروں پر اثر انداز نہ ہوں۔‘

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ این ایف ٹی پر پیش کی گئی اپنی مصنوعات میں لوگوں کی دلچسپی دیکھ کر ہمیں بہت خوشی ہوئی۔ ہم اس پرتعیش دنیا کے قابل ترین افراد کے ساتھ کام کرنے کو باعث فخر سمجھتے ہیں جنہوں نے اسے ممکن بنایا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں ڈیجٹل اثاثوں کی فروخت میں اضافہ ہورہا ہے۔ آج ہی این ایف ٹی پر ’ میری کرسمس‘ کے نام سے بھیجے گئے دنیا کے پہلے ایس ایم ایس کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر میں نیلام کیا گیا۔ جب کہ اس سے قبل وکی پیڈیا کی پہلی ایڈیٹنگ کاپی بھی ساڑھے سات لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر