Advertisement
Advertisement
Advertisement

سام سنگ S22 الٹرا ماڈل کی تفصیلات سامنے آگئی

Now Reading:

سام سنگ S22 الٹرا ماڈل کی تفصیلات سامنے آگئی

کوریا کی موبائل ساز کمپنی سام سنگ نے رواں سال جنوری میں گلیکسی ایس سیریز کے تحت S21, S21+ اور S21  الٹرا ماڈل مارکیٹ میں پیش کیے تھے۔

سام سنگ کی اس کامیاب سیریز کے بعد اسمارٹ فون مارکیٹ میں آئندہ سال گلیکسی ایس سیریز کے تحت S22, S22+ اور S22  الٹرا ماڈل مارکیٹ میں پیش کیے جانے کی افواہیں گردش رہی ہیں۔

سام سنگ گلیکسی سیریز کا یہ نیا ٹاپ رینج ماڈل S22 الٹرا کن فیچرز سے آراستہ ہوگا، آئیے اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

ریلیز کی تاریخ اور قیمت

اسمارٹ فون کی بین الاقوامی مارکیٹ پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کے مطابق سام سنگ S22 الٹرا کو ممکنہ طور پر اگلے سال فروری میں 1199 ڈالر ( 1149 برطانوی پاؤنڈ) میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔  سام سنگ S21 الٹرا کو رواں سال جنوری میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا، جب کہ سام سنگ اس قبل گلیکسی ایس سیریز کی رونمائی فروری میں کرکے ہینڈ سیٹس کو مارچ میں فروخت کے لیے پیش کرتا رہاہے۔ لیکن کیا سام سنگ اپنے 2021 سے پہلے کے طرز عمل کو برقرار رکھتی ہے یا اس نے گلیکسی  ایس سیریز کی لانچنگ کے لیے جنوری کا مہینہ منتخب کرلیا ہے اس بارے میں ابھی تک سام سنگ کی طرف سے کچھ واضح نہیں کیا گیا ہے۔

Advertisement

 ڈیزائن

گلیکسی S22  الٹرا کے ڈیزائن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ سام سنگ اس نئے ماڈل کو بڑے ڈیزائن کے ساتھ پیش کرے گا، جس میں اس کے پیش رو ماڈل کی نسبت بیک کیمرے کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ ممکنہ طور پر گلیکسی S22  الٹرا کو 200 میگا پکسل سینسرز سے مزین 3 لینس اور فلیش والےنمایاں چوکور کیمرے، بلٹ ان S پین اور پنچ ہول کیمرے کے ساتھ مارکیٹ کیا جائے گا۔

ڈسپلے

توقع ہے کہ یہ اسکرین کے وسط میں پنچ ہول کیمرے کے ساتھ 6.8  انچ کے بڑے Quad ایچ ڈی+ ڈسپلے میں 120ہرٹز کے ویری ایبل ریفریش ریٹ کے ساتھ آئےگا۔ کہا جا رہا ہے کہ S22 رینج میں اسکرین بیزل کو مزید کم کردیا ہے۔ اور اس کا ڈسپلے ہائی ریزولیشن اور Curved ہوگا۔

ہارڈویئر اور اسپیسی فیکیشنز

Advertisement

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ S22 الٹرا میں کس نوعیت کا ہارڈویئر استعمال کیا گیا ہے لیکن ٹیک تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ یہ ماڈل کم از کم 12جی بی ریم  اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ نیکسٹ جنریشن  فلیگ شپ کوالکوم اسیپ ڈریگون یا ایگزینوس چپ سیٹ سے مزین ہوگا۔ ہوسکتاہے کہ اسے علاقائی لحاظ سے AMD پروسیسر کے ساتھ نیکسٹ جنریشن ایگزینوس 2200 چپ سیٹ میں بھی فروخت کے لیے پیش کیا جائے۔

گلیکسی S21 جی بی ریم کے ساتھ بینچ مارک ٹیسٹ میں خود کو مظبوظ ثابت کرچکا ہے، جب کہ اس ماڈل میں اضافی اسٹوریج کے لیے مائیکرو SD کارڈ کی سپورٹ نہیں دی گئی تھی تو امکان ہے کہ S22 سیریز میں بھی یہ سہولت نہیں دی جائے گی۔

ممکنہ طور پر یہ نئی سیریز 5 جی کنیکٹویٹی اور فاسٹ وائرلیس چارجنگ اور 45 واٹ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرنے والی 5ہزار ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ  پیش کیا جائے گا۔ چارجر کے حوالے سے سام سنگ پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ اب وہ اپنے فونز میں چارجر فراہم نہیں کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر