سبزہ جہاں کہیں بھی ہوآنکھوں کو بھلا لگتا ہے اور ساتھ ہی راحت پہنچاتا ہے اور یہ گھر میں ہو تو اس کی خوبصورتی کو بڑھا کر اس میں چار چاند لگا دیتا ہے۔
ہم اکثر اوقات گھر کی سجاوٹ کے لئے بہت کچھ خرید لیتے ہیں لیکن ان تمام خریداری میں پودوں کوجگہ نہیں ملتی۔ یہ نہ صرف گھر کی سجاوٹ میں ایک بہترین کردار ادا کرتے ہیں بلکہ ساتھ ہی آکسیجن کے لیول کو بڑھاتے ہیں اس طرح گھر ہی میں صاف اور تازہ ہوامیسر آتی ہے۔
جانتے ہیں کہ وہ کون سے پودے ہیں جنہیں گھر کی زینت بنایا جاسکتا ہے اور ان کی دیکھ بھال کے لئے کن احتیاط کو مد نظر رکھنا ضروری ہے کیونکہ گھر میں پودوں کو باہر کی طرح کھلی ہوا اور دھوپ میسر نہیں ہو پاتی اسی بنا پر گھر میں رکھے جانے والے پودوں کی الگ فہرست ہے جنہیں نہ صرف زیادہ د ھوپ کی ضرورت ہوتی ہے بلکہ وہ کم پانی میں بھی بہتر نشوونما پاتے ہیں ۔
منی پلانٹ

گھر میں رکھے جانے والے پودوں کی فہرست میں منی پلانٹ سر فہرست ہے اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ ہے کہ اسے کسی گملے میں کھاد کے ساتھ بھی اور اس کے بغیر صرف پانی میں بھی رکھا جاسکتا ہے یہ دونوں طرح سے بہترین نشوونما پاتا ہے اس میں پھول نہیں ہوتے مگر اس کے پتے بے حد خوبصورت ہوتے ہیں ۔ اسے گھر کے اند ر کسی بوتل یا خوبصورت پیالے میں پانی ڈال رکھا جا سکتا ہے یہ ایک بیل کی طرح پروان چڑھتاہے گھر کے کسی بھی حصے میں اسے رکھ سکتے ہیں یہ ہر جگہ کے حسن کو بڑھاتا ہے اور ساتھ ہی گھر کی ہوا سے مضر صحت کیمیکلز کو صاف کر کے اس کے معیار بڑھتا ہے ۔
ایلوویرا

ایلوویراکے نام سے کون واقف نہیں ۔ یہ گھر میں رکھا جانے والا بہترین پودا ہے اور آسانی سے پروان چڑھتا ہے ۔ یہ سورج کی کم روشنی میں بھی بہتر نشوونما پاتا ہے ۔ یہ نہ صرف گھر کی فضا کو بہتر بناتا ہے بلکہ اپنے خوبصورت پتوں کی بنا پر گھر کے حسن میں بھی اضافہ کرتا ہے ۔ اسے گھر میں رکھنے میں کئی فائدوں میں ایک یہ بھی ہے کہ ایلوویرہ کا جیل کسی مرہم کی طرح جلد کے کئی مسائل حل کو کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ گھر میں موجود ہونے کی بنا پر اس کا جیل فوری استعمال میں لا یا جاسکتا ہے ۔
گل داؤدی

ربر پلانٹ

دہمی روشنی اور کم پانی اس پودے کے لئے بہترین تصور کی جاتی ہے ۔ یہ گھر میں پروان چڑھنے والا ایک خوبصورت پودا ہے اس کے پتے قدرے موٹے ، بڑے اور بہت چمکدار ہوتے ہیں ۔ کبھی کبھی یہ پتے اپنا رنگ گہرا کاسنی یاہلکا بادامی کر لیتے ہیں ۔ یہ گھر کی ہوا کو صاف کرنے کے ساتھ اس کو دلفریب بھی بناتا ہے ۔
پیس لی لی

بمبو پام

یہ بمبو کی طرح سیدھا اوپر کی جانب بڑھتا ہے ۔ یہ کمرے میں بآسانی رکھا جاسکتا ہے جہاں سورج کی روشنی براہ راست نہ بھی ہو صرف اس کا اجالا ہو کافی ہے ۔ اس کی بہتر نشوونما کے لئے روز پانی دیناضروری ہے ۔ یہ چھوٹے چھوٹے لیکن قدرے لمبے پتوں سے بھرا ہوتا ہے یہ کئی طرح کے کیمیکل کو ہواسے صاف کر کے گھر کی فضا میں آکسیجن کے معیار کو بہتر بناتاہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
