Advertisement
Advertisement
Advertisement

جاپان میں ممکنہ بڑے زلزلے سے لاکھوں افراد لقمہ اجل بن سکتے ہیں، ماہرین

Now Reading:

جاپان میں ممکنہ بڑے زلزلے سے لاکھوں افراد لقمہ اجل بن سکتے ہیں، ماہرین

حکومت جاپان نے کہا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی ساحل کے نزدیک گہرے سمندر میں موجود دو گھاٹیوں میں سے کسی ایک میں بڑا زلزلہ آنے کی صورت میں لگ بھگ 2 لاکھ افراد لقمہ اجل بن سکتے ہیں۔

ماہرین کا ایک سرکاری پینل چیشیما ٹرینچ اور جاپان ٹرینچ میں زلزلہ آنے اور اس کے نتیجے میں تسونامی لہروں سے ہونے والے ممکنہ نقصانات کا جائزہ لے رہا تھا۔

ماہرین نے چیشیما ٹرینچ کا جائزہ لیا جو کُورِل آئرلینڈز کے نزدیک سمندر سے شروع ہو کر ہوکائیدو تک جاتی ہے۔ جاپان ٹرینچ کے نزدیک جائزہ لیا جانے والا علاقہ ہوکائیدو کے نزدیک پانیوں سے لے کر ایواتے پریفیکچر تک پھیلا ہوا ہے۔

 اس جائزے کا آغاز سنہ 2011 میں شمال مشرقی جاپان میں قدرتی آفت آنے کے بعد شروع کیا گیا تھا۔

Advertisement

پینل نے منگل کے روز جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ جاپان ٹرینچ میں 9.1 میگنی چیوڈ کا زلزلہ آنے کی صورت میں 10 میٹر سے زائد بلند تسونامی لہریں توہوکُو علاقے کے حصوں اور ہوکائیدو تک پہنچ سکتی ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی تخمینہ لگایا گیا ہے کہ 1 لاکھ 99 ہزار افراد لقمہ اجل بن سکتے ہیں اور 2 لاکھ 20 ہزار مکانات اور عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہو سکتی ہیں۔

پینل نے چیشیما ٹرینچ پر 9.3 میگنی چیوڈ کے زلزلے کے اثرات کا بھی اندازہ لگایا ہے۔ اس کے مطابق زلزلے سے 20 میٹر سے زائد بلند لہریں ہوکائیدو کے مشرقی حصوں سے ٹکرا سکتی ہیں، جس سے 1 لاکھ تک افراد لقمہ اجل بن سکتے ہیں اور 84 ہزار مکانات منہدم ہو سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ: مودی کی ناکام پالیسیاں بھارت میں نئی دراڑ بن گئیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر