
تاریخ میں پہلی بار قرآنِ پاک کو کورین زبان میں ترجمہ مکمل کیا جاچکا ہے، جس کا سہرا ڈاکٹر حامد چوئی یونگ کِل کے سر جاتا ہے۔ جو دنیا کے پہلے کورین مسلمان ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا۔
ترک خبر رساں ادارے کے مطابق کورین زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ سات برس میں مکمل کیا گیا، ڈاکٹر حامد یونگ کی انتھک محنت کے سبب اب بالآخر کوریائی مسلمان اپنی مادری زبان میں قرآن پاک کو سمجھ کر پڑھ سکیں گے۔
قرآن مجید اور صحیح بخاری کا ترجمہ کرنے والے پہلے کورین مسلمان
ڈاکٹر حامد چوئی پہلے کورین مسلمان ہیں جنھوں نے قرآن مجید اور صحیح بخاری کا کورین زبان میں ترجمہ کیا۔ ترجمہ کرنے میں انھیں سات سال سے زیادہ کا عرصہ لگا۔ pic.twitter.com/Ftp2Xi7oSL— ترکی اردو (@TurkeyUrdu) December 23, 2021
ڈاکٹر یونگ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ بہت ضروری تھا کہ کوریا میں رہنے والے غیر مسلم افراد اور مسلمان با آسانی اسلامی تعلیمات سیکھیں۔
ڈاکٹر چوئی مدینہ کی اسلامک یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہیں، آپ مترجم ہونے کے ساتھ جنوبی کوریا کی ایک یونیورسٹی میں اسلامک اسٹڈیز اور عربی کے لیکچرار بھی ہیں۔
ڈاکٹر حامد یانگ نے قرآن پاک کے ساتھ ساتھ صحیح بخاری کا بھی کوریائی زبان میں ترجمہ جاری کیا ہے۔
کورین مسلم فیڈریشن کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا میں مسلمانوں کی تعداد رفتہ رفتہ بڑھ رہی ہے، حالانکہ جنوبی کوریا میں مسلمان اقلیت میں ہیں لیکن پچھلی دہائی میں ان کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔
کورین مسلم فیڈریشن کے مطابق اس وقت جنوبی کوریا میں 2 لاکھ مسلمان ہیں جو کہ کُل آبادی کا صرف 0.38 فیصد ہیں۔
مذکورہ ادارے کا کہنا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر مسلمان وہ طالب علم اور ملازمین ہیں جو ترکی، پاکستان اور ازبکستان سے آئے اور اب جنوبی کوریا کی شہریت اختیار کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News