
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 دسمبر بروز منگل کو طلب کرلیا ہے۔
کابینہ اجلاس میں سیاسی معاشی اور کورونا وائرس کی صورتحال پر غور ہوگا، کابینہ کو ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کی پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ کا 18 نکاتی ایجنڈا ارکان کو بھجوا دیا گیا۔
ایجنڈے کے مطابق کابینہ میں ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی، ایس ای سی پی کے چیئرمین اور ممبر کے استعفی اور نئے ممبر کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔
ایجنڈے میں کہا گیا کہ مانیٹری اینڈ فیسیکل پالیسیز کوآرڈینیشن بورڈ میں نامور اکنامسٹ کی نامزدگی کی منظوری دی جائے گی، انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن ایکٹ کی اصولی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ ساجد مجید چوہدری کے کیس میں انکوائری کمیشن بنانے کی کابینہ منظوری دے گی۔
کابینہ اجلاس میں پیمرا کے فل ایگزیکٹو ممبر کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔
گندھارا ہیریٹیجک کلچر سینٹر اور سیٹیزن کلب کے اشتراک سے سی ڈی اے کے پراجیکٹ کے پلان کی منظوری دی جائے گی، پاکستان سے دو ملزمان کی اٹلی حوالگی کا معاملہ کابینہ میں پیش ہوگا، پاکستان سے ایک ملزم محمد عثمان کی یو اے ای حوالگی کی منظوری کابینہ میں پیش ہوگی۔
بنکنگ کورٹ 1 ملتان کی ڈیرہ اسمعیل خان منتقلی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے، میری ٹائم افئیر کے گوادر میں پلانٹ کےعملدرآمد کی ایک پوسٹ آفیشو منظوری دی جائے گی، نیشنل میڈیکل اتھارٹی کے ایگزیکٹو ممبر کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔
ادویات کی تیاری میں تبدیلی کی سفارشات کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ کیوبا کو کورونا سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے تعاون کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
پاکستان پلاننگ اینڈ مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ بل منظوری کےلئے کابینہ میں پیش ہوگا، کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے یکم دسمبر کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہے۔
کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کیسز کے 16 اور 17 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News