بالی ووڈ کی فلم باب بسواس سے لیکر فلم جولی ایل ایل بی کے سیکوئل نے فلم بینوں کو شدید مایوس کر دیا ہے۔
یہ تو حقیقت ہے کہ پہلے سیکوئل اور اُس میں لیڈ کردار ادا کرنے والے اداکاروں کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی ماننا ہوگا کہ بعض دفعہ فلم کا دوسرا سیکوئل بھی مداحوں کی مکمل توجہ حاصل کر لیتا ہے۔
بالی ووڈ میں فلموں کے سیکوئل بنائے جانے کا رجحان دن بدن بڑھتا جارہا ہے اور ہر نئی فلم کی کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل بنانا اب لازمی سمجھا جاتا ہے۔
تاہم میں آپ کے سامنے کچھ ایسی بالی ووڈ کی فلموں کے سیکوئل کا موازنہ کرنے جا رہی ہوں جس کے پہلے سیکوئل اور اس میں لیڈ کردار ادا کرنے والے کرداروں نے فلم بینوں کی جانب سے ڈھیروں تعریفیں سمیٹی ہیں تاہم دوسرے سیکوئل وہ پہلے سیکوئل جیسی کامیابی اپنے نام نہیں کر سکے۔
فلم باب بسواس

فلم باب بسواس کے سیکوئل میں لیڈ کرادار اداکار ابھیشیک بچن نے ادا کیا ہے۔
اداکار ابھیشیک بچن کی جانب سے نبھایا گیا باب بسواس کا کردار مداحوں کو پسند نہیں آیا ہے۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر موازنہ کرتے ہوئے فلم بینوں نے پرانے باب بسواس کو بہتر قرار دیا ہے۔
واضح رہے ابھیشیک بچن نے فلم باب بسواس میں سیریل کلر باب بسواس کا کردار نبھایا جو پہلی مرتبہ ودیا بالن کی فلم کہانی میں نظر آیا تھا۔
ایک صارف نے باب بسواس سیکوئل کی وجہ سے پروڈکشن ہاؤس پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ہمیں پروڈکشن ہاؤس سے مایوسی ہوئی۔

ایک مداح نے سسواتا چترجی کا بنگالی ہونے کو بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس فلم میں چترجی کو بہت یاد کیا۔
جبکہ ساتھ میں ابھیشیک بچن کو نتھی کرتے ہوئے لکھا کہ آپ بنگالی متوسط طبقے کی باریکیوں کو بمشکل ہی پیش کرسکے، اس میں آپ کا کوئی قصور نہیں ہے۔
Advertisement#saswatachatterjee is thoroughly missed in #BobBiswas sorry .@juniorbachchan but you could barely present the Bengali middle class nuances that made the character what it is. Not your fault though. pic.twitter.com/Me4jVYdh9z
— Arnab Mitra (@aurnobmitro) November 23, 2021
بالی ووڈ فلم جولی ایل ایل بی

بالی ووڈ فلم جولی ایل ایل بی کے دونوں سیکوئل کی کامیابی کے بعد تیسرے سیکوئل میں اکشے کمار اور ارشد وارثی نظر آئے گے۔
کامیڈی کے حوالے سے شہرت رکھنے والے اداکار ارشد وارثی کی فلم جولی ایل ایل بی کے پہلے سیکوئل میں مداحوں کو خوب لطف اندوز کیا۔
لیکن اس ہی فلم کے دوسرے سیکوئل نے مداحوں کو وہ لطف تو نہیں دیا جو پہلے سیکوئل میں تھا لیکن اداس بھی نہیں کیا۔
دوسری سیکوئل میں ارشد وارثی کی جگہ خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کو کاسٹ کیا گیا۔
تاہم پہلے اور دوسرے سیکوئل کی کامیابی کے بعد مداحوں میں تیسرے سیکوئل کا انتظار بڑھ گیا اور ساتھ ہی انہوں نے اکشے کمار اور ارشد وارثی کو ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش بھی ظاہر کی جو فلم کے ہدایت کار سبھاش کپور کی جانب سے پوری کردی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق جولی ایل ایل بی کے تیسرے سیکوئل کے لئے اکشے کمار اور ارشد وارثی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔
’’یاد رہے کہ جولی ایل ایل بی 2‘‘ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا شکار رہی اور سنسر بورڈ کی جانب سے فلم کے کئی سین بھی کاٹ دیے گئے تھے۔
فلم گول مال

پرینیتی چوپڑا نے گول مال 2 کے سیکوئل، گول مال 3 میں کرینہ کپور کی جگہ لی۔
اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کامیڈی فلم ’گول مال 4‘ میں کی ہے۔
یاد رہے کہ فلم گول مال کے دوسرے سیکوئل میں بالی ووڈ کی ہر دل عزیز اداکارہ کرینہ کپور نے لیڈ کردار ادا کیا تھا جسے اب اداکارہ پرینیتی نے نبھایا ہے۔
روہت شیٹی کی ہدایات میں بننے والی فلم ’گول مال4‘ میں اجے دیوگن، تبو، ارشد وارثی، کنال کھیمو اور تشاور کپور نے کام کیا ہے۔
تاہم یہ کہنا غلط نہیں ہو گیا کہ اداکارہ پرینیتی کی جانب سے کی جانے والی اداکاری نے مداحوں کو اپنی جانب متوجہ تو کیا لیکن اُس طرح نہیں جیسے فلم گول مال کے سیکوئل میں اداکارہ کرینہ کپور نے کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
