Advertisement
Advertisement
Advertisement

جاوید میانداد اور عاقب جاوید نے ڈراپ ان پچز کی مخالفت کر دی

Now Reading:

جاوید میانداد اور عاقب جاوید نے ڈراپ ان پچز کی مخالفت کر دی

پی سی بی چئیرمین رمیز راجہ کی جانب سے کراچی اور لاہور میں ڈراپ ان پچز لگانے کے منصوبے کی جاوید میانداد اور عاقب جاوید نے مخالفت کر دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین اور سابق کپتان رمیز راجہ نے گزشتہ ہفتے پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کی تقریب میں اس منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

چئیرمین رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ان پچز کی تیاری سے کھلاڑیوں کو آسٹریلین اور نیوزی لینڈ کی پچز پر کھیلنے میں بہت مدد ملے گی اور اس سے ہماری کرکٹ کا معیار بہتر ہو گا۔

جبکہ سابق کپتان اور لیجنڈ جاوید میاندار اور سابق باؤلر عاقب جاوید نے اس آئیڈیا کو مسترد کر دیا ہے۔

Advertisement

پی سی بی اس منصوبے کی تکمیل کے لئے عارف حبیب گروپ کے ساتھ ایک معاہدے پر بھی دستخط کر دیئے ہیں ، کراچی اور لاہور میں استعمال ہونے والی ڈراپ ان پچز کی تیاری کا تخمینہ 37 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

سابق کپتان جاوید میانداد نے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ان پچز کی کوئی ضرورت نہیں ہے ہمارے ملک میں ہر قسم کی پچز بنتی ہیں، ہم نے ہمیشہ انہی مقامی پچز پر کھیل کر دنیائے کرکٹ کو ورلڈ کلاس کھلاڑی دیئے ہیں۔

سابق باؤلر عاقب جاوید نے کہا کہ ان پچز سے معیار پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ایک کرکٹ گراؤنڈ دیگر کھیلوں کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے ، اس لئے وہاں ان کی ضرورت پڑتی ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ ہمارے ملک میں ہر کھیل کے گراؤنڈز علیحدہ ہیں اور ہمارے کرکٹ گراؤنڈز بھی صرف کرکٹ کے لئے تعمیر کئے گئے ہیں

عاقب جاوید نے کہا کہ صرف دو پچز کی تیاری پر اتنی خطیر رقم استعمال کرنا مناسب نہیں ہے، 37 کروڑ سے پاکستان کے تمام کرکٹ اسٹیڈیمز کی پچز کو عالمی معیار کی پچز میں تبدیل کیا جاسکتا ہے جس سے تمام علاقوں کے کھلاڑی مستفید ہوں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ڈراپ ان پچز کا منصوبہ مشہور زمانہ ورلڈ سیریز کرکٹ کے روح رواں کیری پیکر کا تھا جنہوں نے سیریز کے لئے گراؤنڈز کی کمی کے باعث یہ منصوبہ شروع کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کے خلاف میچ؛ پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟ نام سامنے آگئے
ایشیا کپ سے باہر؛ مگر بابراعظم سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر