Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور قازقستان کے مابین تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں،چیئرمین سینیٹ

Now Reading:

پاکستان اور قازقستان کے مابین تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں،چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قازقستان کے مابین برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں۔

محمد صادق سنجرانی سے قازقستان کے سفیر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں پاکستان قازقستان دوطرفہ تعاون، پارلیمانی و تجارتی سطح پر وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قازقستان کے مابین برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں،پاکستان اور قازقستان کے مابین بہترین معاشی تعلقات سے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی جبکہ معاشی و تجارتی روابط سے علاقے کی ترقی میں بھی نمایاں پیش رفت ہوگی۔

  صادق سنجرانی نے کہا کہ ایوان بالاء میں پاکستان،قازقستان دوستی گروپ موجود ہےجس کے ذریعے دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی تعلقات کو مزید مربوط بنایا جا سکتا ہے،پارلیمانی تعلقات کے فروغ سے معاشی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون سے استحکام آئے گا۔

  چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان وسطی اشیائی ممالک کے ساتھ رابطہ کاری کے فروغ کو مزید مستحکم کرنے کے سلسلے میں کوشاں ہے، ادارہ جاتی تعاون کی بدولت عوامی سطح پر روابط کو مزید بڑھانے میں مدد ملے گی۔

Advertisement

اس موقع پر قازقستان کے سفیر نے پاکستان کی ثقافت اور مہمان نوازی کی تعریف کی اور کہا کہ قازقستان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر