
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے 10 بجکر 16 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے دیفنس، کورنگی، لانڈھی ، شاہ فیصل کالونی، ایئرپورٹ ، گلستان جوہر، گلشن اقبال، پہلوان گوٹھ ، قائد آباد ، آئی آئی چندریگر روڈ ، یونیورسٹی روڈ اور گلشن حدید میں محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق کراچی میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کراچی سے 15 کلومیٹرشمال میں تھا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ سلمان شاہ کا اپنے بیان میں کہا کہ کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں سے متعلق کراچی کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کی ابتدائی رپورٹ پی ڈی ایم اے کو موصول ہوگئی ہے۔
سلمان شاہ کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آنے والے زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی، ابھی تک کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں سے شہر میں کسی جانے و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News