
بالی ووڈ کی معروف ڈانسر نورا فتیحی کی گاڑی بڑے حادثہ کا شکار ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈانسر نورا فتیحی کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نورا فتیحی کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ان کے ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوکر ایک آٹو رکشے سے ٹکراگئی تھی۔
تاہم جب گاڑی حادثے کی شکار ہوئی تو اُس وقت نورا فتیحی گاڑی میں موجود نہیں تھیں۔
واضح رہے کہ نورا فتیحی ان دنوں اپنے گانے ’ڈانس میری رانی‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News