
امریکی بحریہ نے بحیرہ عرب میں ایک جہاز سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی بحریہ نے بحیرہ عرب میں یمن کی جانب جانے والے ایک جہاز سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ جس میں 1400 کلوشنکوف اور 2 لاکھ 26 ہزار گولیاں شامل ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ عام طور پر ماہی گیری کے لیے استعمال ہونے والے اس جہاز کی ملکیت کا ابھی پتہ نہیں چل سکا لیکن یہ جہاز اسی راستے پر گامزن تھا جو یمن میں حوثی باغیوں کو غیر قانونی اسلحے کی ترسیل کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : یمن میں حوثیوں پر حملے، 215 جنگجو ہلاک
امریکی بحریہ نے کہا ہے کہ پکڑے گئے جہاز کو تجارتی جہاز رانی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اسے ڈبو دیا گیا ہے، جب کہ اس پر سوار عملے نے خود کو یمن کا شہری ظاہر کیا ہے ، اس لئے انہیں یمن کی حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : یمن کے پناہ گزین کیمپ میں 3 بچے سردی سے جاں بحق
واضح رہے کہ یمن میں گزشتہ کئی برسوں سے خانہ جنگی جاری ہے، حوثی باغیوں نے 2014 میں یمن کے دارالحکومت پر قبضہ کرلیا تھا، سعودی عرب کی سربراہی میں عرب اتحاد مسلسل حوثی باغیوں کے خلاف برسرپیکار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News