Advertisement
Advertisement
Advertisement

برائی کا جواب اچھائی سے دو، انسانیت کی معراج اس کی اپنی صفات ہیں، مولانا طارق جمیل

Now Reading:

برائی کا جواب اچھائی سے دو، انسانیت کی معراج اس کی اپنی صفات ہیں، مولانا طارق جمیل

معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو کہنا ہے کہ انسان ایک ایسی مخلوق ہے جو جاہل پیدا ہوتا ہے۔

راولپنڈی میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں مولانہ طارق جمیل نے کہا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ہم نے انسان کو دنیا میں بھیجا، تم کچھ نہیں جانتے تھے، سانپ چیونٹی پیدا ہوتے ہی سیکھ جاتے ہیں، کتے کو زخم لگتا ہے تو چاٹنے لگ جاتا ہے اس کو معلوم ہے کہ زخم ٹھیک ہونا شروع ہوجائے گا۔

مولانہ طارق جمیل نے کہا کہ ایک دنیا اللہ نے ہمارے سامنے کھول دی اور ایک دنیا چھپا لی، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے مطابق دنیا تین دن کی ہے، جو دن گزر گیا وہ کبھی واپس نہیں آئے گا، آنے والا دن کسی کو پتا نہیں قبر میں ہوگا یا باہر، اور ایک دن ہمارا حال ہے۔

مولانہ طارق جمیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرے میں ہر جگہ ظلم ہے، زندگی تو موت سے شروع ہوتی ہے، ہمیں ترجیحات طے کرنا ہوں گی کہ ہم نے ایک دن اللہ کے سامنے حاضر ہونا ہے، اگر ترجیحات میں اللہ اور اس کے نبی ﷺ کو لائیں گے تو ہماری سوچ تبدیل ہوجائے گی۔ل

ان کا مزید کہنا تھا کہ انسان دولت اور نسل سے بڑھا نہیں بنتا، انسان اچھے اخلاق سے بڑھا بنتا ہے، برائی کا جواب اچھائی سے دو، انسانیت کی معراج اس کی اپنی صفات ہیں۔

Advertisement

مولانہ طارق جمیل کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہمیشہ سچ بولنا، کسی کو دھوکا نہ دینا، اخلاق اچھے کرلو، رزق حلال کماو، ہم بے گناہوں کو جلا کر جہاد کررہے ہیں، میرے نبی ﷺ کی تعلیمات کچھ اور ہیں، ہمارا دین حسن اخلاق اور غصے کو پی جانا سکھاتا ہے، اقلیت کے ساتھ حسن سلوک ہماری آخرت بنانے کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اگر اندھیرے دور نہیں کرسکتے تو اپنے حصے کی شمع ضرور جلائیں، 20، 21 سال سے محبت کا درس دے رہا ہوں مگر کوئی فرق نہیں پڑ رہا، مگر اپنے حصے کی شمع جلا رہا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر