
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کامونکی کے علاقے میں اغواء کے بعد 7 سالہ بچے کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سردار عثمان بزدار نے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے قتل میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے، مظلوم خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، انہوں نے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔
واضح رہے کہ گوجرانوالہ میں 7 سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔
تھانہ ایمن آباد کے علاقہ کوٹ بھٹہ میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پولیس کو علاقے سے حسنین نامی 7 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سفاک ملزمان نے حسنین کی آنکھیں بھی نکال دیں، مقتول بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ مقتول بچہ 1 روز قبل تھانہ سٹی کامونکی کے علاقے سے اغوا ہوا تھا جس پر کامونکی سٹی پولیس نے ماموں کی مدعیت میں بچے کے اغوا کا مقدمہ بھی درج کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News