Advertisement
Advertisement
Advertisement

انٹر پول کی جنگلی حیات کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی

Now Reading:

انٹر پول کی جنگلی حیات کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی

بین الاقوامی تنظیم  انٹرپول نے جنگلی حیات کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے نیٹ ورکس کے خلاف دنیا بھر میں کارروائی کی ہے۔

انٹرپول نے جنگلی حیات کے غیرقانونی لین دین کے خلاف تھنڈر 2021 کے خفیہ نام سے موسوم کارروائی میں  دنیا کے 118 ممالک کے متعلقہ حکام کا اکتوبر کے پورے مہینے کے دوران تعاون حاصل کیا۔

انٹرپول کے مطابق ایک ہزار سے زائد اشیاء تحویل میں لی گئی ہیں اور 300 کے قریب مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اسپین میں ایسی ہی ایک کارروائی میں کچھوے، ہاتھی دانت کی بنی اشیا اور دوسری مصنوعات قبضے میں لی گئی ہیں۔ ان اشیا کی مالیت تقریباً 2 لاکھ 80 ہزار ڈالر ہے۔

ہالینڈ کے ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حکام نے سینکڑوں زندہ پرندے تحویل میں لیے۔ حکام کے خیال میں انہیں افریقہ سے لایا گیا تھا۔

Advertisement

انٹرپول کے سینئر عہدیدار روری کوکوران نے نشاندہی کی ہے کہ لین دین میں مواصلات کے لیے خفیہ زبان استعمال کی گئی ہے اور کرپٹو کرنسیوں کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باعث لین دین کا پتہ چلانا مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ رکن ملکوں کے تعاون سے انٹرپول مجرمان کے خلاف کسی رعایت  کے بغیر کارروائیاں جاری رکھے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر