
امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل نے کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والےملازمین کو نوکری سے برخاست کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
امریکی ٹی وی چینل سی این بی سی کو موصول ہونے والے کمپنی کے داخلی میمورینڈم کے مطابق تمام ملازمین کو کمپنی کی ویکسین پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے جلد از جلد اپنی ویکسی نیشن دستاویزات کو اپ لوڈ کرنے کا حکم جاری کیا گیاہے۔ اس پالیسی پر عمل درآمد نہ کرنے والے ملازمین کو ملازمت سے برخاست کردیا جائے گا۔
امریکی ٹی وی کی اس خبر کو غلط قرار دیے بنا گوگل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ای او سندر پیچائی نے رواں سال جولائی میں تمام ملازمین کو ویکسی نیشن کروانے کی ہدایت کی تھی، تاہم 6 ماہ گزرجانے کے بعد بھی بہت سارے ورکرز تاحال ویکسی نیٹڈ نہیں ہیں۔ جیسا کہ ہم پہلے بھی کہہ چکےہیں کہ اپنی خدمات کو مستقل جاری رکھنے اور افرادی قوت کو محفوظ بنانے کے لیے ویکسی نیشن ہمارے لیے سب سے اہم طریقہ ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی ویکیسی نیشن پالیسی پر قائم رہتے ہوئے ملازمین کو ویکیسی نیٹڈ ہونے کے لیے ہر ممکن مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔
کمپنی میمورینڈم کے مطابق تمام ملازمین کو رواں سال کے آغازمیں 3 دسمبر تک اپنی ویکسی نیشن یا کسی طبی یا مذہبی عذر کی وجہ سے استثنٰی کا ثبوت فراہم کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ تاہم ابھی تک بہت سے ملازمین کی جانب سے ان ہدایات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
اگر ملازمین نے 18 جنوری 2022تک ویکسین نہیں لگوائی تو پہلے مرحلےمیں انہیں ایک ماہ کی با معاوضہ چھٹیوں پر بھیجا جائے گا، اس کے بعد اگلے 6 ماہ کےلیے بغیر تنخواہ چھٹی دی جائے گی اور پھر بھی اگر انہوں نے ویکسین نہیں لگوائی تو پھر انہیں ملازمت سے برخاست کردیا جائے گا۔
تاہم اس پالیسی کا اطلاق 100 فیصد گھر سے کام کرنے والے ملازمین پر نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News