
محکمہ صحت کی جانب سے دیہی علاقوں میں سہولیات کے لئے دی گئیں میڈیکل ڈسپنسریز مکمل طور پر غیرفعال ہوچکی ہیں، ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تھرپارکر مٹھی کے گاؤں ہوتھیئر میں قائم میڈیکل ڈسپنسری میں ڈاکٹرز اور عملہ غائب ہے جبکہ تھرپار کر ڈیوٹی ڈاکٹر گذشتہ ایک سال سے غائب ہے۔
میڈیکل ڈسپنسری میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
اہل علاقہ تھرپارکر کا کہنا ہے کہ ہم کو بخار کے علاج کے لئے بھی مٹھی جانا پڑتا ہے، اسپتال میں صرف چوکیدار موجود ہے اس کےعلاوہ کوئی عملہ حاضر نہیں ہوتا۔
تھرپارکر کے عوام نے اس مسئلہ کے حل کے لئے صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News