Advertisement
Advertisement
Advertisement

زرداریوں کے راج میں قاتل آزاد، عوام موت کے شکنجے میں ہے، مراد سعید

Now Reading:

زرداریوں کے راج میں قاتل آزاد، عوام موت کے شکنجے میں ہے، مراد سعید
مراد سعید

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نےکہا ہے کہ زرداریوں کے راج میں قاتل آزاد، عوام موت کے شکنجے میں ہے۔

سندھ پولیس کے ہاتھوں کراچی میں ارسلان نامی نوجوان کے بہیمانہ قتل پر وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس کے تھانیدار کے ہاتھوں ایک اور نوجوان کے قتل نے پرانے زخم ہرے کر دیئے۔

مراد سعید نے کہا کہ سندھ پولیس میں پیپلزپارٹی کے بھرتی کردہ غنڈے وردی میں موت بانٹتے ہیں، اس سے پہلے سندھ کے بہادر بچےنے نقیب اللہ محسود کے خون سے ہولی کھیلی۔

ان کا کہنا تھا کہ زرداری سندھ میں پولیس کو مجرموں سے پاک کرنے کو بالکل تیار نہیں، زرداری اور فرزندِ زرداری نے فتنہ گروں کے اسی گروہ سے راہ و رسم پیدا کئے اور ملک دشمن ایجنڈے کو اپنا کندھا فراہم کیا۔

وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ اپنی آنکھوں سے سندھ میں پولیس گردی کی صورتحال دیکھ کر لوٹا ہوں، تھر میں سندھ پولیس کیخلاف سراپا احتجاج لوگ گھروں کو نہیں لوٹے کہ کراچی میں نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

Advertisement

مراد سعید کا کہنا تھا کہ زرداریوں کے راج میں قاتل آزاد، عوام موت کے شکنجے میں ہے، مقتول ارسلان کو نقیب اللہ محسود بننے دیں گے نہ حکومت سندھ کو یہ خون دبانے دیں گے۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ زرداریوں کے بھرتی کئے گئے مجرموں کی ڈھال بننے کی بجائے ذمہ داروں کا تعین کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر