Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہر شہری کا حق ہے کہ وہ جان سکے کہ حکومت کی پالیسی کیا ہے، رضا ربانی

Now Reading:

ہر شہری کا حق ہے کہ وہ جان سکے کہ حکومت کی پالیسی کیا ہے، رضا ربانی
رضا ربانی

نگران حکومت ملک کی خودمختاری کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی، رضا ربانی

سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ ہرشہری کا حق ہے کہ وہ جان سکے کہ حکومت کی پالیسی کیا ہے۔ ریاست پارلیمان کے سامنے جوابدہ ہے۔ 

سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر رضا ربانی نے تحریک التوا پراظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آمریت کے دورمیں وہ تمام لوگ جو متبادل سوچ کو جنم دیتے تھے ریاستی پالیسی کے تحت اس سوچ کو ختم کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا حصہ ہے اور پاکستان کی ریاست کا مطلب ملٹری اور سول بیوروکریسی ہے۔ اس میں ایوان میں اس طرف اوراُس طرف بیٹھے ہوئے لوگ شامل نہیں ہیں۔

رضا ربانی نے کہا کہ 1947 سے آج تک ریاست نے انتہا پسند اورجہادی عناصر کو سپورٹ کیا۔ میرا کلچرعرب کلچرنہیں ہے بلکہ میرا کلچرانڈس سویلائزیشن ہے۔

سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس معاشرے میں کسی کو بھی مکمل طورپر کام کرنے کا حق نہیں۔ کوئی جج اپنا فیصلہ دیتا ہے توریاست اس کو عبرت کا نشان بنادیتی ہے۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کوان کے اہلِ خانہ ڈھونڈتے ہیں تو اُن کو نہیں چھوڑا جاتا۔ ریاست ہمیشہ خاموش تماشائی بن کر تمام معاملات کو دیکھتی رہی۔

سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا دہشت گرد گروپوں نے ریاست کے نظام کو پارہ پارہ کیا پھر بھی ریاست خاموش رہی۔ اس میں سیاسی قوتوں کی شمولیت صفر ہے۔

سابق چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ ہم طالبان کی حمایت تو ضرورکرتے ہیں لیکن افغان فورسزنے باڑ لگانے سے روک دیا ہے۔ یہ خبر کل کے اخباروں میں آئی ہے۔

ریاست اب مزید خفیہ معاہدوں کی متحمل نہیں ہوسکتی

انھوں نے کہا کہ میں اس بحث میں نہیں پڑنا چاہتا کہ حکومت کی پالیسی کیا ہے؟ ہم طالبان کی بات تو کررہے ہیں لیکن وزیر خارجہ ایوان کو یہ بتائیں گے کہ افغانستان نے ہمیں باڑ لگانے سے کیوں منع کیا؟ ریاست اب مزید خفیہ معاہدوں کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

سابق چئیرمین سینیٹ کا کہنا تھا ہم نے ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کیےاورکہا گیا کہ اب سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔ آج ہمارے جوان سیز فائر کی خلاف ورزی پرشہید ہو رہے ہیں۔ القاعدہ کے گروپس افغان بارڈر پراب بھی موجود ہیں۔

Advertisement

سینیٹر رضا ربانی نے شوکت ترین کو سینیٹر کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر