Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم نے کراچی میں گرین لائن منصوبہ شروع کیا جس کا ن لیگ نے صرف وعدہ کیا تھا، حسان خاور

Now Reading:

ہم نے کراچی میں گرین لائن منصوبہ شروع کیا جس کا ن لیگ نے صرف وعدہ کیا تھا، حسان خاور

معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ ہم نے کراچی میں گرین لائن منصوبہ شروع کیا جس کا ن لیگ نے خالی وعدہ کیا تھا۔

حسان خاور نے مریم اونگزیب کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ آج لاہور میں وزیر اعظم عمران خان نے لاہور ٹیکناپولس کا سنگِ بنیاد رکھا، حسبِ توقع مسلم لیگ ن کو اس سے خاصی تکلیف ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب صاحبہ نے 2014 میں اس منصوبے کو شروع کرنے اور افتتاح کرنے کا دعویٰ کر دیا، 2018 میں ن لیگی حکومت جانے کے وقت یہاں صرف ایک دیوار تھی اور ایک گیٹ لگا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کسی قسم کی ترقیاتی سرگرمی، یونیورسٹی وغیرہ کا نام و نشان نہ تھا، ہمیں بتایا گیا کہ اس منصوبے پر 2018 تک ڈیڑھ سے 2 ارب روپے لگائے جا چکے ہیں، ڈیڑھ 2 ارب کی یہ دیوار اور گیٹ مسلم لیگ ن کو مبارک ہو۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کا ویژن ہے کہ تمام بند اور تاخیر کا شکار منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس جگہ کو اسپیشل ٹیکنالوجی زون قرار دیکر کام کا آغاز کروایا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ آج بھی وہاں امریکہ اور چائنہ کی دو لیڈنگ یونیورسٹیوں کے نمائندگان موجود تھے، یہاں ٹیکنالوجی کمپنیاں پاکستان میں ٹیکنالوجی انقلاب لانے میں مدد گار ثابت ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا گلہ یہ ہے کہ ہم ان کے سوچے ہوئے منصوبوں پر عمل کرنا شروع کیا ہے، جن منصوبوں پر ن لیگ نے تصویریں کھنچوائیں، ہم انہیں بھی عوامی فائدے کے لیے مکمل کر رہے ہیں۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اربوں کا نقصان اٹھا کر اورنج لائن منصوبہ مکمل کر کے چلایا، ہم نے کراچی میں گرین لائن منصوبہ شروع کیا، جسکا ن لیگ نے خالی وعدہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ لاہور ٹیکنوپولس آ کر تصویریں کھنچوانا چاہے تو ہم انکا استقبال کریں گے۔

معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کا مزید کہا کہ ن لیگ کم از کم یہ سوچے کہ اس منصوبے سے عوام بالخصوص لاہور کا بھلا ہو گیا، وزیرِ اعظم عمران خان اور سردار عثمان بزدار پنجاب کے لیے گیم چینجر منصوبوں کو آگے لا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر