Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی جی پنجاب کا ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

Now Reading:

آئی جی پنجاب کا ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے صوبہ بھر میں اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں رواں سال اب تک دھواں چھوڑنے والی 40 ہزار 6 سو 18 گاڑیوں کے چالان کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی 4 ہزار 5 سو 8 وہیکلز بند کی گئیں جبکہ راولپنڈی ریجن میں دھواں چھوڑنے والی کل2333 گاڑیوں کے چالان اور 437 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سرگودھا ریجن میں دھواں چھوڑنے والی کل1971 گاڑیوں کے چالان اور 159 گاڑیوں کو بند کیا گیا جبکہ فیصل آباد ریجن میں دھواں چھوڑنے والی کل10895گاڑیوں کے چالان اور 761 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔

اس کے علاوہ ملتان ریجن میں دھواں چھوڑنے والی کل3199 گاڑیوں کےچالان اور 216 گاڑیوں کو بند کیا گیا جبکہ بہاولپور ریجن میں دھواں چھوڑنے والی کل1448 گاڑیوں کے چالان اور 96 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔

Advertisement

پنجاب پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ساہیوال ریجن میں دھواں چھوڑنے والی کل2343 گاڑیوں کےچالان اور 340 گاڑیوں کو بند کیا گیا جبکہ لاہور میں دھواں چھوڑنے والی  کل609 گاڑیوں کے چالان اور 200 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت دی ہے کہ شاہرات پر ماحولیاتی الودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔

راؤ سردار علی خان نے ٹریفک پولیس اور پنجاب ہائی وے پیٹرول کو اسموگ اور دھند میں شہریوں کی مدد کے لیے متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت دی ہے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے پنجاب ہائی وے پیٹرول کو پیٹرولنگ ٹیموں کی تعداد میں اضافہ اور انکی نگرانی کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر