
انگلش پریمئیر لیگ میں آج آسٹن ولا اور برنلے کے درمیان ہونے والا میچ اومیکرون کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔
یہ رواں ہفتے کا چھٹا میچ ہے جو اومیکرون کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔
آسٹن ولا فٹ بال کلب کے ترجمان کے مطابق آج صبح بھی کورونا کے پی سی آر کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
لیگ انتظامیہ نے میچ شروع ہونے سے صرف دو گھنٹے قبل میچ کی منسوخی کا اعلان کیا، یہ میچ ولا پارک فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا۔
اس میچ کی میزبان آسٹن ولا فٹ بال کلب نے برنلے فٹ بال کلب اور فینز سے میچ کی منسوخی پر معذرت کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں آسٹن ولا کے ترجمان نے کہا کہ کلب انتظامیہ میچ کی منسوخی پر انتہائی معذرت خواہ ہے اور برنلے فٹ بال کلب اور ان کے سپورٹرز کی مایوسی پر ہمیں بے حد دکھ ہے، یہ ہمارے سپورٹرز کے لئے بھی دکھ کا باعث ہے۔
میچ کی منسوخی کے بعد انگلش پریمئیر لیگ کا آج کے شیڈولڈ میچوں میں صرف لیڈز اور آرسنل کا ہی میچ ہے جو کھیلا جانا ہے۔
مجموعی طور پر اس سیزن میں انگلش پریمئیر لیگ کے 10 میچز ملتوی ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News