Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری

Now Reading:

بلوچستان میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری

بلوچستان کے 34 اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہم کے دوران 5 سال تک کی عمر کے 23 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ مہم کیلئے 11 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔

اس حوالے سے کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان حمید اللہ ناصر کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا بھر میں پاکستان اور افغانستان دو ایسے ممالک ہیں جہاں پر پولیو وائرس موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال بلوچستان سے پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے،کوئٹہ، پشین اور بالخصوص ضلع قلعہ عبداللہ میں بچوں کے لیے پولیو وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ اب بھی موجود ہے۔

حمید اللہ ناصر نے اس ضمن میں مزید کہا کہ ٹرانزٹ پوائنٹس پربھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ پولیو وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

Advertisement

انسداد پولیو مہم کے لیے سکیورٹی کے انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں جس میں ضرورت کے مطابق بلوچستان لیویز اور پولیس کا عملہ بھی تعینات ہوگا اور فرنٹیئر کور(ایف سی) بلوچستان کی اضافی سکیورٹی فراہم کرے گی۔

پولیو کا خاتمہ کرنے کے لیے انسداد پولیو کی ہر مہم میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانا لازمی ہے اور ساتھ ہی ساتھ بچوں کوحفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل کرانا بھی لازمی ہے تاکہ بچوں میں پولیو سمیت دیگر خطرناک اور جان لیوا بیماریوں سے بچنے کے لیے قوت مدافعت پیدا ہو۔

 انسداد پولیو مہم کو کامیاب اور ہر بچے کو قطرے پلانے کیلئے کمیونٹی ہیلتھ رضاکاروں کی بھی خدمات لی جارہی ہیں جو ان ہائی رسک علاقوں میں کام کرینگے جہاں  بچوں تک رسائی مشکل ہے۔تاکہ ہمارے بچے مستقل معذوری سے بچ سکیں۔

پولیوایک لاعلاج مرض ہے او ر پولیو ویکسین پلا کر ہی بچوں کو اس سے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 17 ملزمان گرفتار
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ریپ اسکینڈل، پولیس کی تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات
سندھ میں سیلاب؛ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی تیاریاں مکمل
کراچی: شادی کے دن نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ، اغوا کا شبہ
پتوکی:چار اوباش نوجوانوں کی بارہ سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی
ڈی جی آئی ایس پی آر کا فاسٹ یونیورسٹی کا دورہ، طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر