
ایف بی آر نے کراچی کیلئے جائیداد کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کراچی کیلئے جائیداد کی قیمتوں میں 25 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے، کراچی کیلئے 11 کیٹیگریز برقرار رکھی گئی ہیں۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ کیٹیگری اے ون میں رہائشی جائیداد کی قیمتوں میں 12.5 فیصد تک اضافہ ہوا کیا گیا جبکہ کمرشل جائیداد کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق کیٹیگری اے ون میں اوپن رہائشی پلاٹ کی فی مربع گز قیمت میں 8125 روپے کا اضافہ کیا گیا، رہائشی بلڈ اپ پراپرٹی کی فی مربع گز قیمت میں 9 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ کیٹیگری اے ون میں کمرشل اوپن پلاٹ کی فی مربع گز قیمت میں 30 ہزار روپے کا اضافہ ہوا، کیٹیگری اے ون میں کمرشل بلڈ اپ پراپرٹی کی فی مربع گز قیمت میں 11250 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، کیٹیگری اے ون میں رہائشی اوپن پلاٹ کی فی مربع گز قیمت 73125 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق گیٹگری اے ون میں رہائشی بلڈ اپ پراپرٹی کی فی مربع گز قیمت 81 ہزار روپے مقرر ہوئی، کیٹگری اے ون میں رہائشی اوپن پلاٹ کی فی مربع گز قیمت ایک لاکھ 80 ہزار روپے مقرر کی گئی، کیٹگری اے ون میں کمرشل بلڈ اپ کی فی مربع گز قیمت 101250 روپے مقرر ہوئی جبکہ کیٹگری اے ون میں فلیٹس /اپارٹمنٹس کی فی مربع گز قیمت 7313 روپے مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News