ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دنیا کے امیر ممالک کورونا اومیکرون کی ویکسین کا ذخیرہ کر سکتے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو یہ بنی نوع انسان کے بقا کے لئے انتہائی خطرناک ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی بھی بیشتر ممالک کی عوام کی بہت بڑی تعداد ان ویکسین سے محروم ہے۔
ترجمان نے خدشہ ظاہر کیا کہ دنیا کے کچھ امیر ممالک اومیکرون سے بچاؤ کے لئے بوسٹر ٹیکوں کو تیزی کے ساتھ ذخیرہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
مشہور برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ویکسین ابھی بھی کورونا وائرس کی مخصوص اقسام کے خلاف زیادہ موثر نہیں ہے۔
حال ہی میں فائزر کی بائیواین ٹیک ویکسین کی ریسرچ کے مطابق یہ ویکسین اومیکرون کے خلاف انسانی جسم میں کم قوت مدافعت بڑھاتی ہے، اس لئے جسم میں قوت مدافعت بڑھانے کے لئے بوسٹر ڈوز لگوانا ضروری ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ترجمان کے مطابق امیر ممالک کی جانب سے ویکسین ذخیرہ کرنے کے خدشات سے دنیا میں انسانی بحران جنم لے سکتا ہے ، اور مفادات کے بجائے انسانیت کو اولین رجیح دینی ہو گی۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق عالمی دنیا کے تمام ممالک بنیادی خوراک کی فراہمی کے حوالے منصوبوں پر کام کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
