Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ سیالکوٹ، مزید 8 مرکزی ملزمان گرفتار

Now Reading:

سانحہ سیالکوٹ، مزید 8 مرکزی ملزمان گرفتار

سانحہ سیالکوٹ کے واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرپولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب پولیس کی جانب سے  سی سی ٹی وی فوٹیج اورموبائل کالز کے ڈیٹا کی مددسے مزید 8 مرکزی ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ذمے دار قانون کے تحت سخت سزا کے حقدار ہیں، ذمے داروں کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کریں گے۔

دوسری جانب ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارہونے والے مزید ملزمان کو آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جارہا ہے۔

Advertisement

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ان ملزمان میں پریانتھا کمارا کی نعش کی بے حرمتی کرنے والا ذاکر سلمان بھی شامل ہے جسے رات گئے گرفتار کیا گیا تھا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں واقعہ کی ویڈیو بنانے، اشتعال دلانے اور تشدد کرنے والے بھی شامل ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب کیس کی تحقیقات کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ 3 دسمبر کو اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا تھا۔

 پریانتھا کمارا جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا۔

انسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے، فیکٹری ورکرز منیجر کو مارتے ہوئے نیچے لائے ، مار مار کر جان سے ہی مار دیا اور اسکے بعد لاش کو گھسیٹ کر فیکٹری سے باہر چوک پر لے گئے اور لعش پر ڈنڈے  اور لاتیں مار کر لعش آگ لگا دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر