فوٹوشاپ کا مشہور سافٹ ویئر بنانے والی کمپنی ایڈوبی نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پرمبنی ایک سافٹ ویئر بنایا ہے جو فی الحال ویب پر مفت میں موجود ہے۔
شاسٹا نامی اس پروجیکٹ کا مقصد یہ ہے کہ اسے دنیا بھر کے لوگ ڈاؤن لوڈ کرکے استعمال کریں اور اپنے طریقے سے آزمائیں۔ اس طرح ایڈوبی پوڈکاسٹ اور دیگر مقاصد کی آڈیو فائلز کی ایڈینٹنگ اور پیش کش کو آسان بنانا چاہتا ہے۔ اس طرح مصنوعی ذہانت سے اس ٹیکنالوجی کو چار چاند لگ جائیں گے۔
لیکن تجزیہ کاروں اور ناقدوں نے کہا ہےکہ درحقیقت یہ ایک ایسا قدم ہےجس سے بہت سے آڈیو ایڈیٹر کی اجارہ داری ختم ہوجائے گی اور ان کی مارکیٹ خطرے میں پڑجائے گی۔ شاسٹا پروجیکٹ کے نام سے ایک ٹول موجود ہے جو ڈاؤن لوڈ ہوکر بالخصوص گوگل کروم کا حصہ بن جاتا ہے۔ اس میں انٹرفیس ظاہر ہوتا ہے جس میں آڈیو ایڈیٹنگ کے جدید ترین ٹولز موجود ہوتے ہیں اور انہیں استعمال کرنا بہت آسان ہوتا ہے۔
پہلا فیچر یہ ہے کہ آواز کی ریکارڈنگ شامل کیجئے تو وہ ٹیکسٹ الگ کردیتا ہے اور یہ کام خودکار انداز میں ہوتا ہے۔ پھر کئی فلٹر سے آواز کو تبدیل،بہتر، تیز، آہستہ اور ہائی پچ یا لو پچ پر رکھا جاسکتا ہے۔ اگر کہیں آپ کے ہونٹوں کی آواز یا ہم کی آواز آگئی ہے تو سافٹ ویئر ازخود اسے ڈیلیٹ کردیتا ہے۔ اسی طرح سانس لینے کی آواز بھی ختم کرتا ہے۔
اگر ہونٹ ہل رہے ہوں اور آواز کھسک کے آگے یا پیچھے ہوجائے تو اس کمی کو بھی یہ ازخود دور کرسکتا ہے کیونکہ یہ مصنوعی ذہانت پر کام کرتا ہے۔ لیکن اب تک ایڈوبی کمپنی کا واضح مقصد سامنے نہیں آیا کہ وہ یہ سب کچھ کیوں کررہی ہے؟
اس پر ایڈوبی کمپنی نے کہا ہے کہ وہ اپنے سافٹ ویئر کو پہلے مفت میں آزمائش کے لیے پیش کررہی ہے جو بی ٹا نہیں بلکہ الفا ٹٰیسٹنگ ہے۔ اس کے بعد شاید بہتر بنا کر اسے فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
