Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہماری حکومت نے ہر ضلع کو علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

ہماری حکومت نے ہر ضلع کو علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے ہر ضلع کو علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے۔

عثمان بزدار سے صوبائی وزیر محنت انصر مجید نیازی اور چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل سرگودھا ڈویژن حسن انعام پراچہ سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں بھلوال کو ضلع بنانے، بھیرہ، ملکوال روڈ اور سالم، بھلوال سرگودھا روڈ کی تعمیر کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عثمان بزدار نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم باتیں نہیں بلکہ کام کرتے ہیں، انتظامی بنیادوں پر نئے اضلاع اور تحصیلیں بنانے پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھلوال کو ضلع کا درجہ دینے کا جائزہ لیا جائے گا، ہماری حکومت نے ہر ضلع کو علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے، 360ارب روپے کے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج سے ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سرگودھا کے عوام کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ ہے، سرگودھا ڈویژن کی ترقی کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں پرکام شروع ہوچکا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ ترقی کا سفر ایک علاقے تک محدود نہیں بلکہ پسماندہ علاقوں کو ترقی کے سفر میں برابر کا حصہ دیا ہے۔ پنجاب کے ہر علاقے تک ترقی کے ثمرات پہنچ رہے ہیں، سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار کو ذاتی تجوریاں بھرنے کیلئے استعمال کرنا ماضی کی حکومتوں کا شیوہ رہا، اب پاکستانی سیاست میں لوٹ مار کے کلچر کی کوئی گنجائش نہیں۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ہماری خدمت کی سیاست کے سامنے ان کی افراتفری کی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ہے، جلد سرگودھا کا دورہ کروں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر