
کراچی ویسٹ پولیس نے متعدد وارداتوں میں ملوث 5 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سوہائی عزیز کا کہنا ہے کہ ملزمان گینگ سے 3 عدد پسٹلز اور چھینی گئی 4 موٹرسائیکلز، موبائل فونز، نقدی و دیگر دستاویزات برآمد ہوئیں۔
ملزمان مورخہ 10 اکتوبر 2021 کو شہری محمد ریحان سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے، واردات کا مقدمہ الزام نمبر 1640/2021 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ سرجانی میں درج ہے۔
ملزمان چند روز قبل تھانہ بلال کالونی کے علاقے سے بھی اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوئے، واردات کا مقدمہ الزام نمبر 1047/2021 بجرم دفعہ 397/34 تھانہ بلال کالونی میں درج ہے۔
ایس ایچ او سرجانی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے 5 رکنی گینگ کو گرفتار کیا، ملزمان گینگ سے 3 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے اے ٹی ایم کارڈز، موبائل فونز، نقدی و دیگر دستاویزات برآمد ہوئیں۔
مزید ملزمان سے برآمدہ موٹرسائیکلز میں دونوں وارداتوں میں چھینی گئی موٹرسائیکلز اور مزید 2 نمبرز مٹائی ہوئی موٹرسائیکلز برآمد ہوئیں، گینگ میں شامل تمام ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں چھینا جھپٹی کی وارداتیں کرتے ہیں۔
ملزمان گینگ کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج ہیں، ملزمان کو مزید وارداتوں میں شناخت اور تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
گرفتار ملزمان میں فیضان، ناظم، جاوید، مبشر دین اور رضوان شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News