Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ نے گوگل کے منفرد فیچر پر کام شروع کردیا

Now Reading:

واٹس ایپ نے گوگل کے منفرد فیچر پر کام شروع کردیا
اسٹوری کے ذریعے نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ نے یکے بعد دیگرے نت نئے فیچر اور ٹول شامل کرنےکا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ایک اور منفرد فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔

واٹس ایپ میں آنے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’وے بی ٹا انفو‘ کے مطابق واٹس ایپ نے 6 ماہ قبل بزنس ڈائریکٹری کے نام سے ایک فیچر متعارف کرایا تھا۔ جس کی مدد سے استعمال کنندگان واٹس ایپ کو بند کیے بنا اپنے اطراف میں موجود قریب ترین کپڑوں، ہوٹل اور کریانہ اسٹور کے واٹس ایپ بزنس کے بارے میں جان سکتے تھے۔

بزنس ڈائریکٹری کا فیچر ابتدائی طور پر برازیل کے شہر ساؤ پالو میں محدود پیمانے پر متعارف کرایا گیا تھا۔

واٹس ایپ نے آج اپنے پلیٹ فارم میں ’بزنس نیئر بائے‘ کے نام سے ایک اور فیچر شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کی مدد سے واٹس ایپ استعمال کرنے افراد اپنے ارد گرد موجود کاروباری مراکزاور دیگر مقامات کے بارے میں جان سکیں گے۔

اینڈروئیڈ کے لیے واٹس ایپ بی ٹا کے اسکرین شاٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ  استعمال کنندگان ’ Businesses Nearby ‘ کے نام سے موجود اس نئے سیکشن میں کیٹیگری کو منتخب کرکے اپنی مرضی کے حساب سے بزنس اکاؤنٹس کو منتخب کرسکتے ہیں۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق یہی فیچر ائی او ایس واٹس ایپ بی ٹا کے لیے جاری کیا جائے گا، تاہم ابھی تک اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر تاحال دست یاب نہیں ہے تاہم آئندہ آنے والی اپ ڈیٹ میں اسے ایسے استعمال کنندگان کے لیے جاری کیا جائے گا جو پہلے ہی سے بزنس ڈائریکٹری فیچر استعمال کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہے کہ اس فیچر کو ساؤ پالو کے علاوہ دوسرے ممالک میں رہنے والے استعمال کنندگان کےلیے ریلیز کیاجائے گا یا نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر