
شاہنواز دھانی
قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کو بڑا اعزاز مل گیا۔
سندھ دھرتی سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کو پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن سے حقیقی پہچان ملی جہاں انہوں نے پہلی بار پی ایس ایل میں ملتان سلطان کی نمائندگی کرتے ہوئے ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں جس پر انہیں بہترین بولر کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
شاہنواز دھانی نے اپنے پہلے ہی سیزن کے دوران 11 میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کیں اور یوں وہ عمران طاہر اور سہیل تنویر کے بعد ملتان سلطانز کے لیے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔ عمران 37 اور سہیل 26 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر شاہنواز دھانی کو رواں سال ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں منتخب کیا گیا جہاں وہ کوئی میچ تو نہ کھیل سکے البتہ انہیں ٹیم کے ساتھ موجودگی کا تجربہ ضرور حاصل ہوا۔
شاہنواز دھانی نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنا ڈیبیو کیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی انہوں نے متاثر کن بولنگ کی۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواد دھانی کو شاندار کارکردگی پر سندھ اسپورٹس جرنسلٹ کی جانب سے گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News