Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کے لیے دوسری اینٹی وائرل گولی بھی ایف ڈی اے سے منظور

Now Reading:

کورونا کے لیے دوسری اینٹی وائرل گولی بھی ایف ڈی اے سے منظور

امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اتھارٹی نے کووڈ -19 کے علاج کے لیے بذریعہ دہن کھائی جانے والی دوسری  دوا کے استعمال کی بھی منظوری دے دی ہے۔

سی این این کے مطابق ایف ڈی اے کی جانب سے ادویہ ساز ادارے مرک کی بنائی گئی اینٹی وائرل گولیوں ’ molnupiravir‘ کو کورونا کی علاج میں استعمال کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔

اس دوا کو SARS-CoC-2  وائرل ٹیسٹنگ کےبعد سامنے آنے والے مثبت نتائج کے علاج کے لیے استعمال کیا جائے گا۔  یہ دوا کم اور زیادہ شدت والے بالغ مریضوں میں استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے مریضوں کو بھی تجویز کی جاسکے گی جو مرض کی شدت بڑھ جانے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوجاتے ہیں۔

دوا ساز ادارے مرک نے امریکی حکومت سے اس دوا کی  31 لاکھ خوراکیں فراہم کرنے کا معاہدہ بھی کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  Molnupiravir کو اس سال نومبر کے آخر میں ایف ڈی اے کے مشیران نے 13 ووٹوں کے ساتھ  کووڈ-19کے لیے پاس کیا تھا۔

Advertisement

اس دوا کے اعداد و شمار کے مطابق Molnupiravir گولی کورونا کے زیادہ خطرے کا سامنا کرنے والے مریضوں کے اسپتالوں میں داخلے اور اموات کے خطرات کو 30 فیصد تک کم کرتی ہے۔ جب کہ ابتدائی تجزیوں میں اس کی افادیت 50 فیصد تک  پہنچنے کی تجویز بھی دی گئی۔

یہ ایف ڈی اے کی جانب سے کورونا کے علاج کے لیے منظور کی جانے والی گولیوں کی شکل میں دوسری دوا ہے۔ بدھ کے روز ایف دی اے نے فائزر کمپنی کی اینٹی وائرل دوا پیکسلووڈ کو کورونا کے علاج میں استعمال کرنے کی منظوری دی تھی۔

پیکسلووڈ 12 سال سے زائد عمر اور کم ازکم 88 پاؤنڈ وزن رکھنے والے مریضوں کوتجویز کی جاسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر