ارجنٹائن نے جرمنی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-4 گول سے شکست دیکر ایف آئی ایچ جونیئر عالمی پاکی کپ جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق جرمنی کے کوچ جوہانس اسمتھ کو ایونٹ کے بہترین کوچ کا ایوارڈ دیا گیا، ہالینڈ نے 45 گول اسکور کرکے سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم کا اعزاز جیتا۔
ایونٹ میں بہترین گول بچانے والے گول کیپر کا ایوارڈ مصر کے گول کیپر محم سلیم کو دیا گیا جبکہ ٹیم چلی کو فیئر پلے ایورڈ دیا گیا۔
فین چوائس بیسٹ گول آف ایونٹ کا ایوارڈ ارجنٹائن کے کھلاڑی اگناسیو کے نام رہا، ایونٹ کے بہترین گول کیپر اینٹن برنک مین (جرمنی) قرار پائے۔
ٹاپ اسکورر کا ایوارڈ مائلز لفنز کو دیا گیا جنہیں 15000 انڈین روپے انعام دیئے گئے۔
ایونٹ کے بہترین کھلاڑی فرانس کے ٹموتھی کلیمون قرار پائے۔
اختتامی تقریب میں فرانس کو براؤنز میڈلز، جرمنی کو سلور میڈلز اور ارجنٹائن کو گول میڈلز تقسیم کئے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
