سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی او جلیل عمران کا کہنا تھا کہ تمام شاہراہوں ، بازاروں اور چوکوں پر ٹریفک وارڈن ڈیوٹی سرانجام دیں گے، ون ویلنگ روکنے کیلئے تمام فلائی اوورز پر ٹریفک ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپیشل اینٹی ون ویلنگ اسکواڈز بھی تشکیل دئیے گئے ہیں، سرکل افسران اپنی پوزیشن پیٹرولنگ حالت میں رکھیں گے، کم عمر بچوں کو گا ڑی/ موٹر سائیکل ہر گز نہ چلا نے دیں۔
سی ٹی او جلیل عمران نے کہا کہ بچوں پر نظر رکھیں کہ کہیں وہ اپنی موٹر سائیکل یا گاڑی ون ویلنگ اور ریسنگ کے لیے تو تیار نہیں کر رہے، کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا ہو تو سٹی ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 یا 03359151915 پر رابطہ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
