Advertisement
Advertisement
Advertisement

جرائم پر قابو پانے کے لیے پولیسنگ کا نظام بنیادی حیثیت رکھتا ہے، گورنر سندھ

Now Reading:

جرائم پر قابو پانے کے لیے پولیسنگ کا نظام بنیادی حیثیت رکھتا ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے پولیسنگ کا نظام بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

عمران اسماعیل نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے 24 ویں ابتدائی کمانڈ کورس اور 48 ویں خصوصی تربیتی پروگرام کے وفد سے گورنر ہاؤس میں خطاب کیا، وفد کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سندھ ڈاکٹر امیر شیخ کر رہے تھے۔

 اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے پولیسنگ کا نظام بنیادی حیثیت رکھتا ہے، ایک پولیس افسر عوام کی جان و مال کی حفاظت، جرائم کی روک تھام، جرائم کے خوف کو کم کرنے اور تمام شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنا کر مقامی علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے کا کام کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مساوات اور منصفانہ بنیادوں پر قانون کے نفاذ کے ذریعے نوجوان افسران محکمے کا اچھا امیج بنانے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں، اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بہترین استعمال کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت اور مصیبت میں گرفتار لوگوں کی خلوص نیت سے مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ روز مرہ جرائم کی روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ پولیس کی استعداد کار میں اضافہ کیا جانا چاہئے، کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لئے عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

Advertisement

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ سی پی ایل سی کا ادارہ اچھا کام انجام دے رہا ہے اور مقامی پولیس کو ہر لحاظ سے معاونت فراہم کر رہا ہے، سی پی ایل سی کی رضاکارانہ بنیادوں پر پولیس کے ساتھ ہم آہنگی قابلِ ستائش ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای چالان سسٹم کا نفاذ؛ ٹریفک اہلکاروں کے ضلعی پولیس میں تبادلوں پر پابندی عائد
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر